اجمیر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح راجستھان میں بھی مفتی سلمان اظہری کی گرفتاری کے خلاف مسلمانوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔گرفتاری کے خلاف لوگ اب سڑکوں پر اترنے لگے ہیں۔
راجستھان کے بھیلواڑا میں مفتی سلمان اظہری کی حمایت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں پر نکل آئے۔پورا علاقہ نعرہ بازی سے گونج اٹھا۔ بھلواڑا کے مسلمانوں نے احتجاجی ریلی نکالی کا اہتمام کیا۔شہر قاضی مفتی اشرف جیلانی کی صدارت میں بعد نماز ظہر ریلوے اسٹیشن کنٹرول سے لبیک یا رسول اللہ کے نعروں کے ساتھ احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
ریلی میں مفتی سلمان اظہری کی حمایت میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔شہر قاضی مفتی اشرف جیلانی نے عوامی خطاب بھی کیا اور مفتی سلمان اظہر کی جلد سے جلد رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
مفتی سلمان اظہری کی حمایت میں شہر قاضی مفتی اشرف جیلانی کی نگرانی میں بھلواڑا مسلم سماج کی جانب سے ڈی ایم کو پی ایم نریندر مودی اور امت شاہ کے نام میمورنڈم بھی سونپا۔
یہ بھی پٖڑھیں:گریٹر نوئیڈا: عتیق احمد کی سات کروڑ کی جائیداد ضبط
بھیلواڑا کے شہر قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کے مسلمان امن پسند ہیں۔ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم رول ادا کرتے ہیں لیکن ان (مسلمانوں)کے علماء کرام کے خلاف غلط طریقے سے پولیس کاروائی کی جا رہی ہے۔علما کرام حق اظہار سے آزادی بھی محروم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ بے حد افسوسناک ہے۔ جسے ملک کی امن پسند عوام قطعی برداشت نہیں کر سکتی ہے۔