ETV Bharat / state

مدرسہ عظمت العلوم میں جلسے کا انعقاد، بچّوں کو انعامات سے نوازا گیا - A programme was held at Azmat Uloom

اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں مدرسہ عظمت العلوم خالہ پار میں ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا جس میں ان طلبأ و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ ان طلبأ کو بھی انعامات سے نوازا گیا جنہوں نے اس سال پورے روزے رکھے اور تراویح کا بھی اہتمام کیا۔

بچّوں کو انعامات سے نوازا گیا
مدرسہ عظمت العلوم میں جلسہ منعقد ہوا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 2:53 PM IST

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں مدرسہ عظمت العلوم خالہ پار میں ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خطبہ استقبالیہ جناب مولانا مسیح الله مظاہری نے پیش فرمایا نظامت کے فرائض مولانا محمد حذیفہ مظاہری نے انجام دیئے تلاوت کلام پاک عزیزم عبد السبحان سلمہ متعلم مدرسہ عظمت العلوم نے کی اور نعت نبی محمد حسن متعلم مدرسہ عظمت العلوم نے پیش کی۔
اس اجلاس میں مدرسہ کے ان طلبہ و طالبات کو جنہوں نے سالانہ امتحان میں اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کی اور اسی طریقہ سے وہ طلبہ و طالبات جنکی عمر ۱۳ سال سے کم ہےاور انہوں نے رمضان 2024 میں مکمل روزے رکھے اور تراویح ادا کی، انکی حوصلہ افزائ کے لیئے بچوں کو انعامات اور ریزلٹ سے نوازا گیا اور اس مبارک موقع پر الحمد لله -چھ طلبہ جنہوں نے گذشتہ سال مدرسہ سے ناظرہ قرآن کریم مکمل کیا تھا، حفظ قرآن کریم کا آغاز عمل میں آیا درجہ حفظ میں محمد مذكر ولد جناب حاجی محمد ساجد صاحب سلمہ نے اول پوزیشن حاصل کی۔

مدرسہ عظمت العلوم میں جلسہ منعقد ہوا
مدرسہ عظمت العلوم میں جلسہ منعقد ہوا (ETV Bharat)

محمد ایاز ابن سہیل احمد صاحب نےدوئم پوزیشن حاصل کی اور عزیزم محمد زيد ولد جناب حاجی محمد نوشاد صاحب نے سوم پوزیشن حاصل کی اور درجہ ناظرہ میں عبد الارحم ولد جناب محمد شمیم صاحب نے اول پوزیشن حاصل کی اور پیارے محمد عکاشہ صاحب، صاحبزادے حافظ سلمان اللہ صاحب نے دوم پوزیشن حاصل کی اور عزیزم محمد آرمان ولد محمد دلشاد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ ابتدائیہ میں عزیزم حمید شاه فرزند جناب حافظ عبيد الله صاحب سلمہ نے اول پوزیشن حاصل کی اور عزیزم محمد فضيل ولد حافظ جنید سلمہ نے دوم پوزیشن حاصل کی اور عزیزم عبد السبحان ولد جناب حاجی شہزاد نےسوم پوزیشن حاصل کی۔

پروگرام میں الحمد لله 35 بچوں کو انعامات تقسیم کئے گئے جن میں سے پندرہ نے اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کی اس کے علاوہ ان طلبأ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے مکمل روزے رکھے اور تراویح کا بھی اہتمام کیا۔

پروگرام کا اختتام جناب الحاج محمد اسماعیل صاحب کی دعا پر ہوا۔ آخر میں مولانا مسیح الله صاحب مظاہری ناظم مدرسہ عظمت العلوم نے سبھی آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.