ETV Bharat / state

یوپی بورڈ نتائج: ریاست کے 30 اضلاع میں قید 176 قیدی پاس - UP board result 2024 - UP BOARD RESULT 2024

یوپی بورڈ کی ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اترپردیش کے 30 اضلاع میں بند 196 قیدیوں میں سے 176 نے کامیابی حاصل کی ہے۔

UP board result 2024
یوپی بورڈ: ریاست کے 30 اضلاع میں قید 176 قیدی ہوئے پاس
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 21, 2024, 10:53 AM IST

پریاگ راج: ایشیا کی سب سے بڑے امتحان کا انعقاد کرانے والی آرگنائزیشن سیکنڈری ایجوکیش کونسل (یوپی بورڈ) کی ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحان میں اترپردیش کے 30 اضلاع میں بند 196 قیدیوں میں سے 176 نے کامیابی حاصل کی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا، 30 جیلوں میں کل 250 قیدی رجسٹرڈ تھے، جن میں سے 196 قیدی امتحان میں شریک ہوئے۔ کل قیدیوں میں سے 176 قیدی پاس ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26 جیلوں کے ہائی اسکولوں میں مجموعی طور پر 115 قیدیوں نے رجسٹریشن کرایا تھا جن میں سے 91 حاضر ہوئے اور 89 پاس ہوئے۔ قیدیوں کا پاس ہونے کا تناسب 97.80 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غازی آباد جیل میں سب سے زیادہ 19 قیدی رجسٹرڈ تھے جن میں سے 17 نے امتحان دیا اور سبھی پاس ہو گئے۔

اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 27 جیلوں میں کل 135 قیدیوں نے رجسٹریشن کرایا تھا جن میں سے 105 نے شرکت کی اور 87 پاس ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ میں پاس ہونے والے کل قیدیوں کے پاس ہونے کا تناسب 82.86 رہا۔ غازی آباد جیل میں سب سے زیادہ 23 قیدی رجسٹرڈ تھے جن میں سے 21 حاضر ہوئے اور 17 نے کامیابی درج کی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.