ETV Bharat / state

مہاراشٹرا میں موسلادھار بارش کے بعد پی ایم مودی کا پونے دورہ منسوخ - PM Modi Pune visit cancelled - PM MODI PUNE VISIT CANCELLED

وزیر اعظم نریندر مودی آج پونےکا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم شدید بارش کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا۔ پی ایم مودی آج پونے دورہ کے دوران زیر زمین میٹرو کاریڈور کا افتتاح کرنے والے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 12:15 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کا مہاراشٹرا کے پونےکا طے شدہ دورہ شہر میں شدید بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایم مودی کو آج شام 5:35 بجے پونے ایئرپورٹ پہنچنا تھا۔ وزیر اعظم آج مہاراشٹر میں تقریباً 22600 کروڑ روپے کے پروجیکٹس کا افتتاح کرنے والے تھے۔

اطلاعات کے مطابق پی ایم مودی آج پونے میں سول کورٹ کو سوارگیٹ سے جوڑنے والے زیر زمین میٹرو کوریڈور کا افتتاح کرنے والے تھے۔ یہ افتتاح شہری ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں ایک اہم قدم ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی کا سوارگیٹ سے کٹراج تک میٹرو لائن کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام بھی تھا۔ نئے زیر زمین کوریڈور کے شروع ہونے سے مسافروں کو شہر بھر میں آسانی سے سفر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس توسیع کا مقصد عوامی نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنانا اور بڑھتے ہوئے شہری علاقوں میں بھیڑ کو کم کرنا ہے۔ یہ میٹرو ٹرین ٹیکنالوجی کی منفرد مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی میں موسلادھار بارش سے سڑکیں جام، دو پروازوں کا رخ تبدیل، اسکول اور کالج آج بند رہیں گے - Mumbai Heavy Rain

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ممبئی میں بدھ کی شام سے بارش ہو رہی ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ممبئی میں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ ممبئی میں آج اسکولوں اور کالجس کےلئے تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ ٹرین سروس متاثر ہوئی اور کئی طیاروں کا رخ موڑ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.