ETV Bharat / state

وزیر اعظم نریندر مودی نے مانو کیمپس میں نئی عمارات کا افتتاح انجام دیا - وزیر اعظم نریندر مودی

Modi Inaugurates Three Buildings of MANUU وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مولان اآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اسکول برائے بزنس مینجمنٹ و کامرس کی عمارت کے علاوہ انجینئرنگ ورکشاپ اور کٹک پالی ٹیکنیک، اڈیشہ کی نئی عمارت کا افتتاح انجام دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 10:21 PM IST

حیدرآباد، 20 فروری (پریس نوٹ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مولان اآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اسکول برائے بزنس مینجمنٹ و کامرس کی عمارت کے علاوہ انجینئرنگ ورکشاپ اور کٹک پالی ٹیکنیک، اڈیشہ کی نئی عمارت کا افتتاح انجام دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے جموں کے دورے کے دوران مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس افتتاح کی یہ رسم انجام دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی جموں میں آج ایک بڑے عوامی اجتماع کو مخاطب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کیمپس میں کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ کی دو منزلہ عمارت کو 11.19 کروڑ روپئے، انجینئرنگ ورکشاپ کی تین منزلہ عمارت تقریباً 25 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اڈیشہ کٹک میں پالی ٹیکنیک کی بلڈنگ کا افتتاح بھی انجام دیاگیا۔ کٹک کی یہ دو منزلہ عمارت 28.22 کروڑ روپئے کی مالیت سے تعمیر کی گئی ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کیمپس کے آئی ایم سی پریویو تھیئٹر میں وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن، رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد، ڈینس، پروفیسرس اور مختلف صدور شعبہ جات، وزیر اعظم کی جانب سے منعقدہ ویڈیو کانفرنسنگ کے پروگرام میں شریک تھے۔ بعد میں وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے حیدرآباد کیمپس میں واقع سی پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے تعمیر کردہ کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ اور انجینئرنگ ورکشاپ کی عمارتوں پر نصب سنگ بنیاد کی رسم رونمائی انجام دی۔ قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی نے جموں میں منعقدہ پروگرام میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علاوہ ملک کی 12 مرکزی جامعات، 10 آئی آئی ٹیز، 3آئی آئی ایمس، 25 کیندریہ ودیالیہ، جواہر نوودیا ودیالیہ، کوشل ودیالیہ میں مجموعی طور پر 13000 کروڑ روپئے کی مالیت کے پراجیکٹس کا آن لائن افتتاح انجام دینے کے علاوہ سنگ بنیاد بھی رکھا۔

بعد ازاں اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے نئی عمارات کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مرکزی حکومت نے تقریباً 65 کروڑ مالیتی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے اپنا دستِ تعاون دراز کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نئے انفراسٹرکچر کی بدولت یونیورسٹی تعلیم اور تحقیق میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کی سمت تیزی سے سفر کرسکے گی۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر اور رجسٹرار کے علاوہ پروفیسر شگفتہ شاہین، پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین اسکول برائے ٹیکنالوجی پروفیسر عبدالواحد، اسکول آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ کے ڈین پروفیسر بدیع الدین احمد، صدر پروفیسر محمد عبدالعظیم، پروفیسر سنیم فاطمہ، پروفیسر رضاءاللہ خان، پروفیسر فریدہ صدیقی، پروفیسر عزیز بانو، پروفیسر ایم ونجا، پروفیسر محمد فریاد، پروفیسر سلمان احمد خان، پروفیسر سید نجم الحسن، پروفیسر علیم اشرف جائسی، پروفیسر خالد مبشر الظفر، ڈائرکٹر آئی ایم سی رضوان احمد، ڈاکٹر محمد یوسف خان، لائبریرین ڈاکٹر اختر پرویز، اقبال خان، انتصار الباقی کے علاوہ دیگر اساتذہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.