ETV Bharat / state

گیا میں ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی تیاری شروع کردی گئی - HEAT WAVE IN GAYA - HEAT WAVE IN GAYA

Heat Wave Preparation in Gaya: گیا ضلع میں ہیٹ ویو کا بڑا خطرہ لاحق ہے۔ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد ضلع انتظامیہ اور ضلع صحت نے بچاؤ اور راحت کی تیاری شروع کردی ہے۔ ضلع کے سب سے بڑے اسپتال' انوگرہ نارائن' میں 96 بیڈ کو مخصوص کیا گیا ہے اور یہاں ہیٹ ویو وارڈ بنایا گیا ہے۔ آج ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے کی گئی تیاریوں کا ڈی ایم نے جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپتال پہنچ کر معائنہ کیا اور کئی ضروری ہدایت بھی دیں اور کہا کہ سنہ 2019 والی ہنگامی صورتحال پیدا نہ ہو۔

Preparations have been made to deal with the possible threat of heat wave in Gaya
گیا میں ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی تیاری شروع کردی گئی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 4:45 PM IST

گیا میں ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی تیاری شروع کردی گئی (ETV Bharat Urdu)

گیا: گیا ضلع میں شدید گرمی اور لہر کے پیش نظر اضافی طبی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گرمی اور لہر کی وجہ کر ہنگامی صورتحال پیدا نہیں ہو اس سے نمٹنے کے لیے' ہیٹ ویو' وارڈ انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال میں بنائے گئے ہیں۔ منگل کو ہیٹ ویو وارڈ کا ضلع مجسٹریٹ گیا ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے پہنچ کرجائزہ لیا۔ یہاں اسپتال میں دو وارڈ بنائے گئے ہیں جس میں ایک 48 بیڈ پر مشتمل خصوصی وارڈ کو فنکشنل بھی کردیاگیا ہے، تاکہ گرمی اور لہر سے متعلق کوئی مریض آئے تو اسے فوری علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ جب کہ مجموعی طورپر 96 بیڈ دستیاب ہیں۔ اس میں 50 سے زیادہ ایئر کنڈیشنز ہیں۔ اس پورے وارڈ کو ہوادار رکھا گیا ہے تاکہ تشویشناک حالت میں ہیٹ ویو میں مبتلا مریضوں کا صحیح علاج ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں شدید دھوپ اور گرمی، بجلی کٹوتی شروع - Load Shedding In Gaya

ڈی ایم نے جائزہ کے دوران انتظامات کے تعلق سے مکمل معلومات لی کہ ہیٹ ویو میں مبتلا مریضوں کا علاج کیسے کیا جاتا ہے، مریض کو پہلے کہاں لایا جائے گا اور کن رہنما طبی پر عمل کیا جائے گا۔ معائنہ کے دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے صفائی کی غیر مستحکم حالت دیکھ کر ناراضگی بھی ظاہر کی۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایات دیں۔ آؤٹ سورسنگ ایجنسی کو ہدایت دی گئی کہ بیت الخلاء کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے۔ انہوں نے وارڈ میں نصب واٹر کولر پینے کے پانی کے نظام کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی تاکہ ٹھنڈا پانی دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بیڈز پر سلائین' گولکوز ' اسٹینڈز رکھنا لازمی قرار دیا جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر سلائین کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہیٹ ویو وارڈ میں ڈیپ فریزر اور مناسب آئس پیک رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

معائنہ کے دوران انہوں نے ادویات کی دستیابی کوبھی چیک کیا، دستیاب تمام ادویات کو دیکھا اور ان کی ایکسپائری تاریخ بھی چیک کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اسپتال انتظامیہ گرمی کے شدید موسم یعنی ہیٹ ویو کے دوران لگائے گئے ایئرکنڈیشنرز کی مکمل دیکھ بھال کے لیے ایک الگ ٹیم بھی رکھے تاکہ اگر ایئرکنڈیشنر خراب ہو جائے تو اسے فوری طور پر ٹھیک کیا جا سکے۔ روسٹر بناکر ڈاکٹرز، جی این ایم اور اے این ایم کو تعینات کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ جو ڈاکٹرز اور اے این ایم ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ انہیں اگلے 2 دن کے اندر اصول و ضوابط کے مطابق بریفنگ دی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ڈاکٹروں کو نامزد کرکے فہرست تیار کی جائے۔ آکسیجن فلو میٹر کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز سے لے کر ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف وغیرہ تک ہر کسی کو مکمل تربیت دی جائے۔ ہیٹ ویو کی کسی بھی علامت کی صورت میں، اسے براہ راست مخصوص ہیٹ ویو وارڈ میں داخل کریں۔ اے این ایم، جی این ایم، وارڈ اٹینڈنٹ اور طبی عملے وغیرہ کو تربیت فراہم کریں۔

آئس پیک سمیت سبھی چیزیں دستیاب ہیں
ضلع گیا میں گزشتہ ہفتے تک درجۂ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا تھا، لہر کی وجہ سے ہیٹ ویو کے کئی لوگ متاثر ہوچکے ہیں لیکن گزشتہ روز بارش اور آندھی کی وجہ سے درجۂ حرارت میں گراوٹ تو آئی تاہم ابھی بھی درجۂ حرارت 40 ڈگری ہے۔ یہاں ہیٹ ویو کے انتظامات کے جائزہ کے دوران اسپتال کے ذمہ داروں نے ڈی ایم کو بتایا کہ اسپتال کے ہیٹ ویو کے خصوصی اسپتال میں 200 آئس پیک، 3 ڈیپ فریزر ، 7 عدد ایمبولینس دستیاب ہیں۔ تمام ایمبولینسوں میں آئس پیک رکھے جاچکے ہیں۔ 86 وارڈ اٹینڈنٹ ہیں ڈی ایم نے ایک ایک کرکے مریضوں کے اہل خانہ سے علاج سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں اور اسپتال کے ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ وہ اچھے ڈھنگ سے علاج کی سہولت کو یقینی بنائیں یہاں آنے والا ہر شخص پریشان ہوتا ہے، اس کی پریشانیوں کا خیال رکھیں۔

واضح ہو کہ سنہ 2019 میں گیا ضلع میں ہیٹ ویو کی زد میں آکر قریب 40 افراد کی موت ہوئی تھی۔ گزشتہ برس بھی ہیٹ ویو سے کچھ متاثرین کی موت ہوئی تھی۔ ضلع گیا کا گزشتہ ہفتے میں درجۂ حرارت تینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ ضلع گیا مئی جون میں ہیٹ ویو کی زد میں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.