ETV Bharat / state

انسانیت کے درس کو عام کرنے میں اولیاء اللہ کی خدمات ناقابل فراموش - مخدوم درویش اشرف

URS Makhdum Ashraf In Gayaبیتھو شریف میں واقع حضرت مخدوم درویش اشرف علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس برس 543 واں عرس منایا جائے گا جس میں ہردن 60 سے 70 ہزار عقیدت مندوں کی آمد ہوسکتی ہے۔ بیرونی اور مقامی عقیدت مند ہر طبقے ہوتے ہیں اور انکی یہاں سے گہری عقیدت ہے۔ اس برس 19 تا 23 فروری پانچ روزہ عرس کے دوران سابقہ روایتوں کے تحت مختلف تقاریب ہوگی۔

مگدھ کے روحانی تاجدار مخدوم درویش اشرف کا پانچ روزہ عرس  19 فروری سے ہوگا شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 11:36 AM IST

مگدھ کے روحانی تاجدار مخدوم درویش اشرف کا پانچ روزہ عرس 19 فروری سے ہوگا شروع

گیا:ریاست بہار میں بزرگوں کے کئی بڑے آستانے ہیں جس سے گہری عقیدت صرف مسلمانوں کو نہیں بلکہ ہندو سکھ عیسائی اور سبھی طبقے کی ہے۔ انہی آستانوں میں ایک ضلع گیا کے بیتھو شریف میں واقع حضرت مخدوم درویش اشرف رحمت اللہ علیہ کا ہے۔ بیتھو شریف کی خانقاہ درویشیہ اشرفیہ کی قدامت 597 برس سے زیادہ کی ہے۔ اس آستانے میں ہربرس عرس عربی تاریخ کے مطابق 8 شعبان المعظم تا 12 شعبان المعظم تک ہوتاہے۔

اس برس انگریزی تاریخ کے مطابق 19 فروری 2024 تا 23 فروری 2024 تک ہوگا۔ پانچ روزہ عرس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ خانقاہ منتظمہ سمیت ضلع انتظامیہ کی طرف سے انتظامات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ خاص کر عرس کے موقع پر ہجوم کو پرسکون اور بغیر کسی شورشرابہ کے تقریب کو ختم کرانے کی پہلی ترجیح ہوتی ہے۔

مقامی تھانہ چاکند کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی لاء اینڈ آرڈر خورشید عالم نے ابھی تک کی تیاریوں کا جائزہ سجادہ نشیں سید شاہ انجنیئرارباب اشرف کے ساتھ میٹنگ کرکے لیا ہے۔عرس پانچ دنوں تک ہوتا ہے جس میں ہردن الگ الگ تقریب انجام پاتی ہیں اور عرس کے آغاز سے اختتام تک ملک اور بیرون ملک کے ہزاروں عقیدت مندو وحاجت مند پہنچتے ہیں اور آستانے پر حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں

عرس تقریبات کی تفصیلات
خانقاہ کی جانب سے عرس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاگیاکہ 19 فروری 2024 بروز سوموار رات سے عرس کا آغاز ہوگا، سجادہ نشیں حضرت سید شاہ ارباب اشرف کے ہاتھوں غسل شریف و صندل پوشی مزار اقدس ہوگی -20 فروری بروز منگل کو1 بجے دن کو روانگی قافلہ زائرین و حاجت مندان، درگاہ بیتھو شریف سے درگاہ حضرت مبارک اشرف رحمت اللہ گنو بیگھہ و املی درگاہ برائےحاضری، قل و چادر پوشی مزارات اقدس چہار سجادگان کی تقریب انجام پائے گی۔21 فروری بروز بدھ بعد نماز مغرب محفل سماع ، عشاء کی اذان 9 بجے شب جماعت 9:15 بجے اور رات 10 بجے خرقہ پوشی، زیارت تبرکات و قل شریف حضرت مخدوم سید شاہ درویش اشرف رحمۃ اللہ علیہ ،بعد قل چادر پوشی,گلپوشی اور محفل سماع صبح قبل فجر تک منعقد ہوگی۔

اسی رات عوامی اسٹیج کی قوالی بھی منعقد ہوگی

بائیس فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر محفل سماع ، نماز عصر قل شریف و چادر پوشی، بعد نماز مغرب چراغاں و تقریر علماء ،اذان عشاء رات 9:45 بجے اور جماعت 10 بجے - عوامی قوالی، 23 فروری 2024 کو بعد نماز ظہر محفل سماع -بعد نماز مغرب اختتامی قل شریف، مجلس دعائیہ و چادر پوشی ہوگی ۔ اس رات کو بھی عوامی قوالی شام 7بجے سے صبح قبل فجر تک ہوگی۔ اسی کے ساتھ عرس مبارک اختتام پذیر ہو جائے گا
سجادہ نشیں نے بتایا کہ 19 فروری 2024 سے 23 فروری 2024 تک ہر دن بعد نماز فجر سے 9:00 بجے دن تک درگاہ شریف کی مسجد میں قرآن خوانی ہوگی

بیتھو شریف خانقاہ کی تاریخ

بیتھو شریف کی خانقاہ 597 سال قدیم ہے جسکی بنیاد خود حضرت مخدوم درویش اشرف علیہ الرحمہ نے 847 ہجری میں رکھی تھی۔حضرت مخدوم اشرف کی وفات 902 ہجری میں ہوئی تھی۔ یہ درگاہ مگدھ کمشنری کی سب سے بڑی درگاہ ہے۔ علماء کرام اور مورخین کے مطابق مخدوم درویش اشرف ساڑھے چھ سو سال پہلے ضلع گیا میں کچھوچھہ شریف اتر پردیش سے آئے تھے یہ علاقہ جاہلیت میں ڈوبا ہوا تھا۔ حضرت نے یہاں آکر سب سے پہلے علم کی روشنی پھیلائی۔ انہوں نے معاشرے سے اونچ نیچ کی تفریق مٹا کر انسانیت کا درس دیا۔ ہر سال عرس شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ عرس میں ملک کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہاتھ سے معذور مسکان شیخ نے ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کیا

سجادہ نشیں سید شاہ ارباب اشرف نے کہاکہ عرس میں ضلع انتظامیہ کا بھر پور تعاون کراوڈمنیجمنٹ میں ہوتاہے۔ اس برس بھی بیرون مقامات سے 70 ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں کی آمد کی امید ہے جبکہ مقامی سطح پر بھی ہزاروں لوگوں کا مجمع ہوتاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.