ETV Bharat / state

اجمیر میں محرم کی چوکی کی رسم ادا کی گئی - Preparation For Muharram - PREPARATION FOR MUHARRAM

اجمیر شریف کی درگاہ پر محرم کی چوکی کی رسم ادا کی گئی۔اس موقع پر فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔ سید احتشام چشتی نے کہاکہ ہرسال کی طرح امسال بھی چوکی کی رسم ادا کی گئی۔

اجمیر میں محرم کی چوکی کی رسم ادا کی گئی
اجمیر میں محرم کی چوکی کی رسم ادا کی گئی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 6:26 PM IST

اجمیر:ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی ملک کی دوسری ریاستوں کی راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں محرم الحرام کے حوالے سے رسم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اجمیر میں محرم کی چوکی کی رسم ادا کی گئی (etv bharat)

اس موقع پر درگاہ گیسٹ ہاؤس سے محرم کی چوکی کا جلوس بھی نکالا گیا اس میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مرثیہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اجمیر شریف کی درگاہ پر عقیدت مند شہدائے کربلا اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے نظر و نیاز پیش کر رہے ہیں۔اجمیر شریف کے درگاہ علاقے میں سات بڑی امام بارگاہ کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں تعزیہ شریف، تربت کربلا اور ڈولے مبارک کا مقام رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر شریف کی درگاہ پرمرثیہ خوانی کا آغاز
اجمیر شریف درگاہ کے انجمن خدام خواجہ کے رکن سید احتشام چشتی نے کہاکہ شہدائے کربلا کی یاد میں پہلی محرم سے 11 محرم تک مختلف مقامات پر تعزیے کا جلوس نکالا جائے گا اور سپاہ گری کے حیرت انگیز کارنامے پیش کیے جائیں گےْ اس موقع پر خصوصی طور پر عقیدت مندوں کی جانب سے مرثیہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.