ETV Bharat / state

اجمیر شریف کی درگاہ پرمرثیہ خوانی کا آغاز - Preparation For Muharram - PREPARATION FOR MUHARRAM

اجمیر شریف درگاہ کے بزرگ گدی نشین پیر ڈاکٹر سید نجم الحسن چشتی نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی آمد کے ساتھ ہی اجمیر میں مرثیہ خوانی کے سلسلے کا آغاز ہوا تھا جو آج تک جاری ہے۔

اجمیر شریف کی درگاہ پرمرثیہ  خوانی کا آغاز
اجمیر شریف کی درگاہ پرمرثیہ خوانی کا آغاز (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 4:23 PM IST

اجمیر شریف کی درگاہ پرمرثیہ خوانی کا آغاز (etv bharat)

اجمیر: محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح راجستھان کے اجمیر واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر محرم کی تیاریاں زور شور سے شروع ہو جاتی ہے۔پہلی تاریخ سے لے کر یوم عاشورہ تک ذکر شہدائے کربلا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اجمیر شریف درگاہ کے بزرگ گدی نشین پیر ڈاکٹر سید نجم الحسن چشتی کے مطابق پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے شہادت ذکر کربلا اجمیر میں محرم الحرام کے چاند نظر آنے کے ساتھ ہی شروع ہو جاتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اجمیر شریف میں یہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی آمد کے بعد شروع ہوا۔ سید نجم الحسن چشتی بتاتے ہیں کہ حضرت خواجہ صاحب نے مٹی کے مٹکے میں گڑ اور پانی گھول کر شربت بناکر تقسیم کیا جاتا تھا۔اسی دوران مرثیہ خوانی کے ساتھ ذکر کربلا کے سلسلے کا آغاز ہوا۔نو سو سال گزر جانے کے بعد بھی اجمیر شریف میں یہ سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلور میں ماہ محرم الحرام میں یوم عاشورہ کی تیاریاں

ان کا مزید کہنا تھا کہ درگاہ علاقے میں علمائے کرام مرثیہ خوانی اور ذکر شہادت کا اہتمام کرتے ہیں۔حق اور باطل کی جنگ کا تصور پیش نظر کرتے ہیں۔ عقیدت مند ذکر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ سے اپنے دل کو روشن کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.