ETV Bharat / state

ہم قبرستان کے خلاف نہیں ہیں، اطراف کے مکینوں کے مطالبے کو نظر انداز نہیں کر سکتے، پراگ شاہ - رکن اسمبلی پراگ شاہ

گھاٹ کوپر علاقے میں قبرستان کو توسیع پر بی جے پی رکن اسمبلی پراگ شاہ کا آڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس کو لے کر سیاسی گلیارے میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔

ہم قبرستان کے خلاف نہیں ہیں، اطراف کے مکینوں کے مطالبے کو نظر انداز نہیں کر سکتے، پراگ شاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 6:58 PM IST

ممبئی: گھاٹ کوپر علاقے میں قبرستان کو توسیع کرنے کو لیکر بی جے پی رکن اسمبلی پراگ شاہ کا آڈیو وائرل ہونے کے بعد پراگ شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ گارڈن کے لیے ریزرو ہے لیکن اطراف کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں یہ جگہ قبرستان میں شامل نہ کیا جائے۔

پراگ شاہ نے کہا کہ ان کا قبرستان بنے ہم کو کوئی تکلیف نہیں ہے، لیکن کچھ لوگ بات کی آئڈیو وائرل کر رہیں، میں نے اُنہیں کہا کہ اس مسئلے پر 22 جنوری کے بعد بات کی جائے گی۔ قبرستان لینے کے لیے ہم نے بھی بی ایم سی کو بولا ہے۔ ان کو وکرولی میں جگہ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاں گارڈن کی جگہ کو شامل کیا جائے، وہاں کے مکین اسکی مخالفت کر رہے ہیں۔ ہمیں انکی بھی بات سننی پڑے گی۔ ہم اُنہیں نظر انداز نہیں کر سکتے، ہمیں لوگوں کے ساتھ رہنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ بی ایم سی کے ریکارڈ پر اس جگہ پر تفریحی میدان ہے۔ جسے بی ایم سی ضروری کام کے لیے استعمال کرتی ہے اور اس آر جے پلاٹ کی وجہ سے ہی بی ایم سی نے اسے قبرستان کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن اطراف کے مکین کا کہنا ہے کہ ہزاروں درخت کاٹ دیئے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں؛ رام مندر افتتاحی تقریب کے دن سرکاری تعطیل کو چیلنج کرنے والی عرضی بمبئ ہائی کورٹ سے مسترد

قبرستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے قبرستان میں درخت ہیں، یہ درخت بھی ایسے ہی موجود رہینگے۔ توسیعی کام میں کسی بھی درخت کو نہیں کاٹا جاتا اور بی ایم سی نے ہمیں کورٹ کے فرمان کے بعد یہ جگہ الاٹ کی ہے، جو سیاست کی نذر ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.