ETV Bharat / state

بہار میں سیاسی ہلچل، جے ڈی یو لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

Bihar Political Crisis بہار میں صرف 24 گھنٹوں کے اندر واقعات جس طرح تیزی سے بدل رہے ہیں وہ اسی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ ریاست میں کوئی کھیل ہونے والا ہے۔ بہار کی سیاست ہر لمحہ بدل رہی ہے۔ نتیش کمار پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔

بہار میں سیاسی ہلچل
بہار میں سیاسی ہلچل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 7:15 PM IST

پٹنہ: بہار میں سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ پٹنہ سے دہلی تک ہنگامہ ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جے ڈی یو کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ اس دوران بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری دہلی چلے گئے ہیں۔

جے ڈی یو لیڈروں سے نتیش کی ملاقات: پٹنہ میں ایک سڑک پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سی ایم نتیش کمار نے پارٹی کے ریاستی صدر امیش کشواہا، وزیر خزانہ وجے کمار چودھری، آبی وسائل کے وزیر سنجے جھا اور سابق قومی صدر لالن سنگھ کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی میٹنگ بھی کی ہے۔ یہ ملاقات لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ کے ٹویٹ کے بعد ہوئی ہے۔

رابڑی کی رہائش گاہ پر سرگرم ہوئے لالو: بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے درمیان لالو پرساد یادو بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ قائدین کی میٹنگ رابڑی کی رہائش گاہ پر بلائی گئی ہے۔ یہاں محمد علی اشرف فاطمی جو لالو-نتیش کے قریب ہیں وہ بھی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

گرینڈ الائنس میں کشیدگی نظر آنے لگی: لوگ کہنا شروع ہو گئے ہیں کہ بہار میں جلد ہی 'کھیلا' ہونے والا ہے۔ درحقیقت سی ایم نتیش کمار نے کل جس طرح کرپوری ٹھاکر کے بہانے اقربا پروری پر حملہ کیا، اس سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ اس کا اثر کابینہ کے اجلاس میں بھی نظر آیا۔ جب میٹنگ صرف 15 سے 20 منٹ میں ختم ہو گئی۔ یہی نہیں اس کی بریفنگ تک نہیں کی گئی۔

سشیل مودی کا لہجہ بھی بدلا: پچھلے کچھ دنوں سے این ڈی اے کے لیڈروں کا لہجہ بدلا ہوا لگتا ہے۔ جیتن رام مانجھی نے نتیش کو بہار کی سیاست کا 'چانکیہ' کہنا شروع کر دیا ہے۔ ادھر بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل مودی نے کہا ہے کہ نتیش کمار نے بڑی ہمت دکھائی ہے اور پہلی بار اقربا پروری پر حملہ کیا ہے جس کا پی ایم مودی ہمیشہ ذکر کرتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.