ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے واحد مسلم ایم پی کو سیاسی پارٹیاں گرانا چاہتی ہیں: اسد الدین اویسی - AURANGABAD LOK SABHA SEAT - AURANGABAD LOK SABHA SEAT

اورنگ آباد ضلع کے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار امتیاز جلیل کے لیے ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی اورنگ آباد کے دو دن کے دورے پرہیں اور وہ شہر کی گلی گلی گھوم کر عوام سے امتیاز جلیل کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں، اسد الدین اویسی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران پر بھی زبردست نُکتہ چینی کی اور ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔

Political parties want to topple Maharashtra's only Muslim MP: Asaduddin Owaisi
مہاراشٹر کے واحد مسلم ایم پی کو سیاسی پارٹیاں گرانا چاہتی ہیں: اسد الدین اویسی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 1:46 PM IST

مہاراشٹر کے واحد مسلم ایم پی کو سیاسی پارٹیاں گرانا چاہتی ہیں: اسد الدین اویسی (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد: مجلسِ اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی ان دنوں اورنگ آباد دورے پر ہیں، اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ سے پارلیمان سید امتیاز جلیل دوبارہ پارلیمانی سیٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں، ان ہی کی تشہیر میں اسد الدین اویسی گلی گلی گھوم کر اور اجلاس کر کے امتیاز جلیل کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے عوام سے اپیل کر رہے ہیں۔ اسد الدین اویسی نے اورنگ آباد شہر کے عام خاص میدان میں جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ جہاں پر لوگوں کے سروں کا سمندر دکھائی دے رہا تھا، اسد الدین اویسی کو سننے کے لیے دور دراز علاقوں سے بھی لوگ جامعہ کاشف العلوم کے دامن میں واقع عام خاص میدان پہنچے تھے۔ اسد الدین اویسی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت اور انڈیا الائنس پر شدید نُکتہ چینی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پارلمانی انتخابات میں ایم آئی ایم امیدوار کی تشہیر کے لیے اویسی دو دن اورنگ آباد میں - Lok Sabha Election 2024

اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کی 48 سیٹوں میں سے ایک بھی مسلمان مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے پر ناراضگی ظاہر کی، اویسی نے کہا کہ کئی ساری سیاسی پارٹیوں کے مسلم امیدواروں نے کہا کہ مہاراشٹر میں ایک کروڑ کی مسلم آبادی ہے لیکن اس ایک کروڑ میں سے ایک بھی پارلیمانی سیٹ سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ ساتھ ہی اسد الدین اویسی نے کہا کہ مہاراشٹر میں صرف واحد امتیاز جلیل ہی رکن پارلیمان بنے تھے لیکن اب ان سیاسی پارٹیوں کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔ اسی لیے مہاراشٹر کی مہایوتی اور مہا وکاس اگھاڑی کے لوگ امتیاز جلیل کو گرانے کی بات کر رہے ہیں، اور پوری کوشش کر رہے ہیں کہ امتیاز جلیل کو پارلیمانی انتخابات میں کس طرح گرایا جائے۔
اویسی نے کہا امتیاز جلیل اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ سے 30 سال بعد کامیاب ہوئے تھے، یہی وجہ ہے کہ وہ یہ بات تمام سیاسی پارٹیوں کو ہضم نہیں ہو پا رہی ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ کئی سارے لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ آپ انڈیا الائنس سے کیوں نہیں جڑے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ امتیاز جلیل نے خود تین بار انڈیا الائنس میں شامل ہونے کی بات کی تھی، لیکن انڈیا الائنس کے لیڈروں نے ہمیں شامل نہیں کیا اور ان لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ مذہب کے نام پر انتخابات لڑتے ہیں اور ہمیں سیکولر چاہیے۔
اسد الدین اویسی نے خواتین کے زیورات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم گزشتہ 5 سالوں کی بات کریں تو آر بی آئی کی رپورٹ کے مطابق ملک کی خواتین کا ایک لاکھ کروڑ کے زیورات بینکوں میں گروی رکھا ہوا ہے، اور انہوں نے کن مجبوریوں کے تحت رکھا ہے یہ پتہ نہیں۔ اسد الدین اویسی نے چین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارے بارڈر کی زمین پر قبضہ کرتے جا رہا ہے، اور حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ہم نے کئی بار جن کے تعلق سے آواز بھی اٹھائی ہے لیکن حکومت کس وجہ سے نظر انداز کر رہی ہے یہ پتہ نہیں۔
اسد الدین اویسی نے اپنی تقریر کے بعد ایم پی امتیاز جلیل کے گزشتہ پانچ سالوں کے ترقیاتی کاموں کی کتاب کا اجرا بھی کیا، اویسی نے کہا کہ ایم پی امتیاز جلیل نے شہر میں جو بھی ترقیاتی کام کیے ہیں اس کتاب میں اس کی پوری معلومات دی گئی ہیں، اور لوگوں کو بھی یہ کتاب پڑھنی چاہیے اور پڑھنے کے بعد ہی امتیاز جلیل کو ووٹ کریں کہ انہوں نے شہر میں کون کون سے ترقیاتی کام کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.