ETV Bharat / state

آخری مرحلے کی ووٹنگ سے قبل بھانگوڑ میں خونی جھڑپیں،متعدد افراد زخمی - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 12:38 PM IST

Political Clash At Bhangar جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی میں لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

آخری مرحلے کی ووٹنگ سے قبل بھانگوڑ میں خونی جھڑپیں،متعدد افراد زخمی
آخری مرحلے کی ووٹنگ سے قبل بھانگوڑ میں خونی جھڑپیں،متعدد افراد زخمی (etv bharat)

جنوبی24 پرگنہ: لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ سے محض چند گھنٹے قبل جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی کے بھنارڈ علاقے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

نامعلوم شرپسندوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لیڈروں اور کارکنان کو نشانہ بناتے ہوئے بموں سے حملہ کیا۔ترنمول کانگریس نے آئی ایس ایف پر مبینہ حملے کا الزام لگایا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی کے شمالی کاشی پور تھانہ کے تحت بنیارا علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بموں سے حملہ کردیا۔اس حملے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کئی رہنما اور کارکنان زخمی ہوگئے۔علاقے کے ترنمول لیڈر رفیق خان پارٹی پروگرام مکمل کرکے کارکنوں کے ساتھ گھر لوٹ رہے تھے تو ان پر بموں سے حلہ کیاگیا۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہاکہ پنچایت انتخابات کی طرح لوک سبھا الیکشن میں تشدد برپا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔اس کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ آئی ایس ایف ہے۔انہوں نے اس حملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مراقبہ کو ٹیلی ویژن پر نشر کیاگیا تو الیکشن کمیشن سے شکایت کریں گے:ٹی ایم سی

کولکاتا پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہےشمالی کاشی پور اوراس کے اطراف میں چھاپہ ماری مہم چلائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.