بنگلور: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ) لبریشن (سی پی آئی ایم ایل) کی جانب سے بنگلور میں ایک زبردست احتجاج کا اہتمام کیا گیا جہاں کرناٹک میں کانگریس کے دور حکومت میں قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی مذمت کی گئی۔
اس موقعے پر پارٹی کی لیڑر میتری کرشنن نے کرناٹک میں بڑھتی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقہ قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایندھن اور روزمرہ کی ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ، غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریاست میں معمول کی زندگی گزارنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔
کرشنن نے سدارامیا حکومت پر زور دیا کہ وہ غریبوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے۔
اس موقع پر سماجی کارکنان شرتھ اور اکمل پاشاہ نے حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو اجاگر کرتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت کارپوریٹ مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔
ان سماجی کارکنان نے مانگ کی کہ سدا رامیہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور سماج کے معاشی طور پر کمزور طبقات کی مدد کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کسان، مزدور، غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کا شکار ہے، اور اس کا زندگی گذارنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
شرتھ اور اکمل پاشاہ نے سدارامیا حکومت پر زور دیا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے اور سماج کے معاشی طور پر کمزور طبقات کی مدد کے لیے ٹھوس اقدامات کرکے سماجی انصاف کے اپنے وعدے کو پورا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: