ETV Bharat / state

مظفرنگر: لوک سبھا انتخابات سے قبل غیر قانونی ہتھیار برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 12:44 PM IST

Muzaffarnagar Police Recover Illegal Arms: مظفر نگر کی شاہ پور تھانہ پولیس نے چیکنگ کے دوران دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے بھاری مقدار میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیا ہے۔ ملزمان آنے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل مذکورہ غیر قانونی ہتھیار فروخت کرنے کی فراق میں تھے۔

Police Recovere Illegal Arms
پولیس نے لوک سبھا انتخابات سے قبل غیر قانونی ہتھیار برآمد کیا

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شاہ پور تھانہ پولیس نے کسروا نہر پل کے قریب چیکنگ کرتے ہوئے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔ ان کی نشاندہی پر باغ سے بھاری مقدار میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیا۔ ملزمان آنے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل مذکورہ غیر قانونی ہتھیار فروخت کرنے کی فراق میں گھوم رہے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد چالان جاری کر دیا ہے۔ دونوں کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پولیس یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ دونوں ملزمان غیر قانونی اسلحہ کس کو فروخت کرنے جا رہے تھے۔

ایس پی دیہات سنجے کمار نے پریس کانفرنس کے دوران مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ شاہ پور تھانہ کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ کسروا نہر پلیا کے قریب ہی دو نوجوان غیر قانونی اسلحہ لے کر کہیں جا رہے ہیں۔ پولیس نے محاصرہ کرتے ہوئے دونوں کو پکڑ لیا۔ پولیس نے جب ان دونوں سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اور بھی غیر قانونی اسلحے کے بارے میں پولیس کو جانکاری دی۔

پولیس نے بتائے گئے نشاندہی سے گاؤں کے جنگل سے غیر قانونی اسلحے کا ذخیرہ برآمد کیا جس میں دو طمنچہ 12 بور، ایک طمنچہ 315 بور ایک مسکٹ 12 بور اور دو مسکٹ 315 بور اور ایک دیسی رائفل 315 زندہ کارتوس کے ساتھ برآمد کیے۔
یہ بھی پڑھیں؛

ایس پی دیہات نے مزید بتایا کہ ملزم بجیندر نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس کا بھتیجا انوج یہ غیر قانونی ہتھیار اپنے پاس رکھتا تھا۔ اس کی موت کے بعد غیر قانونی اسلحہ آم کے باغ میں چھپایا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ دونوں ملزمان آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر غیر قانونی ہتھیار فروخت کرکے مالی فائدہ حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کا چالان جاری کر جیل بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.