ETV Bharat / state

گیا: پولیس کا شب برات سے قبل فلیگ مارچ

Shab E Barat گیا میں آج شب برات سے قبل رات میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ سی ٹی ایس پی کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے شہر کے مختلف محلوں کا دورہ کیا اور راستے میں کئی مقامات پر رک کر موٹر سائیکلوں اور فور وہیلر گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی۔

Shab E Barat
Shab E Barat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 6:42 AM IST

گیا: ریاست بہار میں شب برات کا تہوار آج بڑی عقیدت سے منایا جائے گا۔ ضلع گیا میں بھی بڑی عقیدت کے ساتھ یہ تہوار منایا جاتا ہے خاص کر ضلع میں رات بھر لوگ عبادات میں مصروف ہوتے ہیں۔ مساجد خانقاہوں اور درگاہوں، قبرستانوں میں رات بھر لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ شہر گیا میں واقع زیادہ تر خانقاہ درگاہ اور قبرستان ان علاقوں میں واقع ہیں جہاں اکثریتی طبقے کی آبادی زیادہ ہے۔

ان میں کچھ جگہیں انتہائی حساس ہیں اور اُن جگہوں پر کئی بار ہنگامے بھی ہوئے ہیں حالانکہ ہر بار کی طرح اس بار بھی ضلع پولیس چوکس ہے اور پرامن ماحول میں تہوار کو اختتام کرانے کی تیاری کی ہے۔ کئی حساس مقامات پر پولیس کی تعیناتی بھی ہوگی اور ساتھ ہی رات بھر پولیس کی گشت بھی ہوگی۔ وہیں شب برات سے قبل رات میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا جس کی قیادت خود سٹی ایس پی پريرنا کمار کر رہی تھیں۔

سٹی ایس پی کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی پی این ساہو اور مختلف تھانوں کے انچارج اور پولیس افسران و جوان شامل تھے۔ فلیگ مارچ ایس ایس پی دفتر سے نکلا جو شہر کے اہم راستوں کو ہوتے ہوئے گزرا ۔ اس دوران گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔ سٹی ایس پی پريرنا کمار نے بتایا کہ شب برات ایک اہم تہوار ہے اور مسلم معاشرے کے لوگ رات بھر عبادت کرتے ہیں۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی کی ہدایت پر فلیگ مارچ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو حفاظت کا احساس ہو۔

یہ بھی پڑھیں: شب برات کے موقع پر کثرت سے عبادت کرنے کی اپیل

اُنہوں نے کہا کہ کسی نے بھی اگر لاء اینڈ آرڈر کو خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ شب برأت کے تعلق سے تیاریاں کرلی گئی ہیں اور جگہ جگہ پر پولیس کی خصوصی ٹیم تعینات کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.