ETV Bharat / state

آندھرا میں کانگریس کا چلو سکریٹریٹ پروگرام ناکام، گرفتاری پر شرمیلا کا سوال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 1:09 PM IST

Updated : Feb 22, 2024, 2:16 PM IST

Chalo Secretariat call in AP ریاست آندھرا پردیش کے دار الحکومت میں کانگریس صدر وائی ایس شرمیلا کی قیادت میں چلو سکریٹریٹ کے تحت احتجاج کیا گیا اس دوران کانگریس صدر شرمیلا کو رتنا بھون میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

Tension at AP Congress Office
Tension at AP Congress Office

حیدرآباد: آندھرا پردیش کانگریس نے میگا ڈی ایس سی کے مطابق ملازمتوں کو پُرکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چلو سکریٹریٹ پروگرام کی اپیل کی تاہم پولیس نے اس پروگرام کو ناکام بناتے ہوئے پارٹی کی ریاستی صدر وائی ایس شرمیلا اور دیگر لیڈروں کو پارٹی دفتر آندھرا رتنا بھون سے حراست میں لے لیا۔کانگریس لیڈروں جی ردرارجو، تلسی ریڈی اور مستان ولی جنہوں نے جمعرات کو پارٹی دفتر آنے کی کوشش کی کو گرفتار کرکے وہاں سے پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔

شرمیلا سمیت کئی لیڈروں نے دفتر کے باہر پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاج کیا جس سے آندھرا رتنا بھون میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس اور کانگریس کے لیڈروں کے درمیان بحت وتکرار بھی ہوئی۔ شرمیلا نے کہا کہ 28 ہزار ملازمتوں کو ڈی ایس سی کے ذریعہ پُرکرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اس وعدہ سے انحراف کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے صرف 6,000 عہدوں کو پُر کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ وائی ایس آرکانگریس کی حکومت کو اس کے لئے معافی مانگنی چاہیے۔ سینئر لیڈر جی ردرا راجو نے کہا کہ گزشتہ رات سے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ غیر قانونی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ پارٹی کارکنوں کو جگہ جگہ گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ہم وزیراعلی جگن کی طرف سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسی معاملے پر آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے پوچھا کہ کیا بیروزگاروں کی جانب سے جدوجہد کی اپیل کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا؟ کیا جمہوریت میں احتجاج کا کوئی حق نہیں؟ وائی ایس شرمیلا نے اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں کو کیوں روکا جا رہا ہے؟ کیا ہم انتہا پسند ہیں؟ کیا ہم سماج دشمن قوتیں ہیں؟ آپ ہمیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ خوفزدہ ہو کر اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، خواہ کتنی ہی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں، بے روزگاروں کی جانب سے جدوجہد نہیں رکے گی۔

واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی کی قیادت والی حکومت پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کرتی ہے۔ کانگریس ریاست میں حکومت سے میگا ڈی ایس کے اعلان کا مطالبہ کررہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کی توہین کرنا اور دھمکیاں دینا گھٹیا اور بزدلانہ عمل: راہل گاندھی

شرمیلا اے پی کانگریس کی صدر مقرر

پولیس نے وائی ایس شرمیلا کو کار سمیت کرین سے اٹھایا

Last Updated : Feb 22, 2024, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.