ETV Bharat / state

سندیش کھالی جانے کے دوران رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا - سندیش کھالی

Police Arrests ISF MLA Nausad Siddiqui کولکاتا میں واقع سائنس سٹی موڑ پر پولیس نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدئقی کو سندیش کھالی جانے کے دوران حراست میں لے لیا۔۔تشدد کے واقعے کے بعد سندیش کھالی میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

سندیش کھالی جانے کے دوران رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا
سندیش کھالی جانے کے دوران رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 11:59 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو منگل کی صبح سائنس سٹی موڑ پر کولکاتا پولیس نے حراست میں لے لیا۔بعد میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ سائنس سٹی کے ذریعہ بسنتی ہائی وے کو سیدھا دھماکھلی اور وہاں سے سندیش کھالی جانے والے تھے ۔

شمالی 24 پرگنہ کے شبیر ہاٹ سب ڈویژن واقع تشدد کے واقعے کے بعد سندیش کھالی میں دفعہ 144 نافذ ہے۔آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی سندیش کھالی کے باشندوں سے ملاقات کرنے کے ارادے سے وہاں جا رہے تھے۔جب پولیس نے نوشاد صدیقی کا راستہ روکا ۔اس درمیان پولیس کے ساتھ ان کی تکرار ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شندیش کھالی میں دفعہ 144 ہے۔ اس کے نتیجے میں پولیس نوشاد صدیقی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دے گی۔پولیس کی بات سن کر رکن اسمبلی نے احتجاج کیا انہوں نے کہاکہ وہ سندیش کھالی جائیں گے اور انہیں جانے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔رکن اسمبلی اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کافی دیر تک حجت و تکرار کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سندیش کھالی واقعہ کی آزادانہ جانچ کی جائے، سول سوسائٹی کی آرگنائزیشن

اس کے بعد پولیس نے رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔انہیں نزدیک کے تھانے لے گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 جنوری سے ہی شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سب ڈویژن کے سندیش کھالی میں تشدد کے واقعات کے بعد سے ہی تناو کا ماحول ہے۔پولیس انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کے لئے سندیش کھالی مختلف مقامات پر دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.