اورنگ آباد: اورنگ آباد میں ضرورت سے زیادہ غیر قانونی طور پر راقم کی لین دین کے معاملے میں دو ملزمین کو پولس کے اسپیشل اسکواڈ نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے پچاس لاکھ روپئے نقد ضبط کیے گئے۔
پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایک مخبر نے اسپیشل اسکواڈ اور زون ون کے اسٹنٹ کمشنر سمیت شندے کو اطلاع دی کہ دو افراد موٹر سائیکل پر غیر قانونی رقم لے کر آنے والے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس کمشنر منوج لوہیا کی رہنمائی میں ڈپٹی پولیس کمشنر برائے زون ون نتن باگاٹے ، اسٹنٹ پولس کمشنر سمیت شندے، سب انسپکٹر ارجن کدم ، ہیڈ کانسٹیبل عرفان، خان جعفر پٹھان نے دو پہر دو بجے سلح خانہ چوک پر کارروائی کی گئی ۔
موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں پوچھ گچھ کی گئی۔ان کے پاس بیگ کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے نقد برآمد ہوئے ۔ پولس نے ان کے قبضے سے پچاس لاکھ روپئے نقد ، ساٹھ ہزار روپئے کے دو موبائیل فون ، ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے مالیت کی دو موٹر سائیکل سمیت کل باون لاکھ بیس ہزار کا مال ضبط کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد کی ایک دکان پر نامعلوم شرپسندوں کا پتھراو - Stone Pelting In Aurangabad
گرفتار ملزمین کے خلاف کرانتی چوک پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔کرانتی چوک تھانے کی پولیس کی تفتیش جاری ہے۔