ایٹانگر: وزیر اعظم نے مجموعی طور ہر ریاست میں 41,000 کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم نے اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں 'وکشت بھارت وکست نارتھ ایسٹ' پروگرام کے دوران دنیا کی سب سے لمبی دو لین والی سرنگ، سیلا ٹنل کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے دیبانگ وادی ضلع میں دیبانگ ملٹی پرپز ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا، جو 31,875 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ ملک کا بلند ترین ڈیم ہوگا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کئی سڑکوں، ماحولیات اور سیاحت کے منصوبوں اور اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ریاست میں جل جیون مشن کے تقریباً 1,100 پروجیکٹوں اور یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت 170 ٹیلی کام ٹاورز کا افتتاح کیا جس سے 300 سے زیادہ دیہاتوں کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے آسام کے کازی رنگا نیشنل پارک میں ہاتھی کی سواری کی
اس کے علاوہ ایٹا نگر میں وکشت بھارت وکشت شمال مشرق پروگرام میں وزیراعظم مودی نے اپنے مخالف پر خوب حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سرحدی گاؤں کو نظر انداز کیا تھا اور انہیں آخری گاؤں قرار دیا تھا، لیکن میرے لیے یہ پہلا گاؤں ہے اور اس لیے ہم نے وائبرنٹ ولیج پروگرام شروع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 'وکشت بھارت' حقیقی ترقی ہے۔ لوگوں کو وکشست بھارت اب نظر آ رہا ہے۔ ملک کی ترقی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ نتیجہ اب سامنے آنے لگا ہے۔