ETV Bharat / state

وزیراعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر ہدف تنقید بنایا - Lok sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

PM Narendra Modi On Rahul Gandhi بردوان ضلع میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے راہل کو شہزادہ کہہ کر طنز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ڈر کی وجہ سے امیٹھی سے رائے بریلی بھاگ گئے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کا نام لئے بغیر ہدف تنقید بنایا
وزیراعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کا نام لئے بغیر ہدف تنقید بنایا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 2:51 PM IST

Updated : May 3, 2024, 3:17 PM IST

بردوان: طویل تبادلہ خیال کے بعد کانگریس کے رہنما راہل گاندھی رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو راہل کا نام لیے بغیر ان پر طنز کیا۔ نہوں نے کہا کہ کانگریس کے شہزادے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ امیٹھی سے بھاگ کر رائے بریلی میں الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے بردوان میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ سونیا گاندھی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کی (کانگریس) سب سے بڑی لیڈر (سونیا گاندھی) الیکشن لڑنے کی ہمت نہیں کریں گی۔ وہ راجستھان گئیں اور وہاں سے راجیہ سبھا آئیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ شہزادے وائناڈ میں ہار رہے ہیں۔ شکست کے ڈر سے ہی انہوں نے وائناڈ کے بجائے رائے بریلی کا انتخاب کیا۔ انہیں امیٹھی سے بھی ڈر لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اکثر و بیشتر کہتے ہیں کہ ڈرو مت، لیکن میں کہتا ہوں کہ آپ ڈرو مت اور بھاگو مت۔ پورے ہندوستان کو پتہ چلنا چاہیے کہ لوگ آپ کو کتنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج سب سے پہلے درگا پور-بردوان پارلیمانی حلقے میں ریلی سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وہ ندیا ضلع کے کرشنا نگر اور بیربھوم ضلع کے بولپور میں منعقد ریلیوں میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی رائے بریلی میں گاندھی خاندان کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے، کشوری لال امیٹھی سے امیدوار

انتخابی ریلیوں سے خطاب کے بعد وہ ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ میں انتخابی مہم کے لیے روانہ ہوں گے۔ پی ایم مودی جمعرات کی رات تقریباً 10.20 بجے راج بھون پہنچے جہاں گورنر سی وی آنند بوس نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے رات کو راج بھون میں آرام کیا۔

Last Updated : May 3, 2024, 3:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.