ETV Bharat / state

وزیر اعظم نریندر مودی نے نالندہ یونیورسیٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا - PM MODI BIHAR VISIT

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار کے گیا اور نالندھ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے قدیم اور بہار کی پہچان نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس دوران وزیر خارجہ ، وزیر اعلی بہار اور گورنر بہار بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے نالندہ یونیورسیٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے نالندہ یونیورسیٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا ((ETV Bharat Picture))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 2:36 PM IST

گیا:وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کے نالندہ ضلع کا دورہ کیا۔ اس دوران وزیراعظم نے قدیم نالندہ یونیورسٹی کی نئی شکل کو ملک کے نام وقف کیا ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بھی نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی گیا ہوائی اڈہ پر پہنچے جہاں مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی، بہار حکومت کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار سمیت کئی بڑے رہنماؤں اور ضلع کے اعلی افسران نے ان کا استقبال کیا۔پارلیمانی انتخابات 2024 کے بعد وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ یہاں مرکزی وزیر خارجہ جے شنکر بھی نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

گیا ائیر پورٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نالنده گئے اور پھر وہاں سے گیا ہوائی اڈہ پر پہنچ کر دلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی آج اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کا دورہ کریں گے، عوام سے اظہار تشکر کرنا مقصد

وہیں اس موقع پر مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے کہا کہ ہمارے تعلیمی شعبے کے لیے آج کا دن بہت خاص ہے۔ راجگیر میں نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا ہے۔ نالندہ کا ہماری شاندار تاریخ سے گہرا تعلق ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے خاص تعاون سے ایک بار پھر نا لندہ یونیورسٹی کو عالمی سطح پر مقبول ہوا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.