ETV Bharat / state

وزیراعظم نریندر مودی کی ترنمول کانگریس پر تنقید - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

PM Modi Reaction On Trinamool Congress شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ترنمول کانگریس مغربی بنگال میں ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

وزیراعظم نریندر مودی کی ترنمول کانگریس پر تنقید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 11:46 AM IST

رائے گنج: وزیر اعظم نریندر مودی نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر حملہ تیز کرتے ہوئے حکمراں پارٹی پر بنگلہ دیش اور روہنگیا دراندازوں کو یہاں آباد ہونے کی اجازت دے کر نیزہندوستانی شہریوں کے حقوق میں کمی کرکے مغربی بنگال کی ڈیموگرافی کو بدلنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

وزیراعظم مودی نے کہاکہ بنگلہ دیش اور روہنگیا کے دراندازوں کی آمد سے ریاست کی ڈیموگرافی میں تبدیلی آرہی ہے کیونکہ انہیں بنگال میں محفوظ پناہ گاہ ملی ہوئی ہے اور ٹی ایم سی کے دور حکومت کے تحت ہندوستانی شہریوں کے حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے۔

رائے گنج لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کارتک پال کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں رام نومی ریلیوں کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور اگر اس طرح کی ریلیوں کی اجازت دوسرے ذرائع (عدلیہ) کی جانب سے دی گئی، ان کے ساتھ پتھراؤ اوربرک بیٹنگ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:سندیش کھالی کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی: مودی - Lok Sabha Election 2024

انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی کی تقسیم کی پالیسی کی وجہ سے بنگال کے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور وہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت کرنے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔ سی اے اے یہاں آباد پناہ گزینوں کے لیے ہندوستانی شہریت کی ضمانت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.