اجمیر:سعودی عرب میں حج 2024 کے دوران شدید گرمی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اب تک 550 سے زائد عازمین حج کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔سعودی عرب میں زائرین کی موت کی خبر سے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں غم کا ماحول پایا جارہا ہے۔ ایسے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور بیماروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر بھی دعا کی گئی۔ جہاں درگاہ کے خادم پیر سید سلطان الحسن مصباحی اور شیخ زادہ نافع چشتی اور زائرین نے مل کر سفر حج کے دوران جان بحق ہونے والے حاجیوں کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔
خادم سید سلطان الحسن مصباحی کے مطابق اجمیر درگاہ جامع مسجد شاہزانی میں زائرین کے لیے سلامتی اور ان کے اہل خانہ کے صبر جمیل کےلئے دعا کی گئی۔دعامحل میںمیں خدامے خواجہ اور زائرین نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق مکہ کی عظیم الشان مسجد میں پیر کو درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے حج کا سفر تیزی سے متاثر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حج 2024 میں یوپی کے 3 حاجیوں سمیت ملک بھر سے 70 سے زیادہ حاجیوں کا انتقال، اقلیتی کمیشن نے حکومت کو لکھا خط
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں عازمین حج مناسک حج ادا کرتے ہیں وہاں درجہ حرارت ہر دہائی میں 0.4 ڈگری سیلسیس بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔