ETV Bharat / state

دہلی وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے اشونی کمار کو ہٹانے کے لیے پی آئی ایل داخل - PIL filed to remove Ashwini Kumar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 12:19 PM IST

Administrator of Delhi Waqf Board: دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں دہلی حکومت کے پرنسپل سکریٹری (ہوم) اشونی کمار کو دہلی وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان پر وقف املاک کے مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

PIL filed to remove Ashwini Kumar as administrator of Waqf Board
PIL filed to remove Ashwini Kumar as administrator of Delhi Waqf Board

نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے اشونی کمار کو ہٹانے کے لیے پی آئی ایل داخل کی گئی ہے۔ جسٹس منموہن اور جسٹس منمیت پی ایس اروڑہ کی بنچ نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 30 اپریل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکولر فرنٹ آف لائرز کی طرف سے دائر درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ وقف بورڈ کے منتظم مذہبی کمیٹی کے چیئرپرسن بھی ہیں جنہوں نے متعدد وقف املاک کو "ہٹانے اور منہدم کرنے" کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ "کسی تنظیم میں منتظم کا تقرر تنظیم کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے ہوتا ہے اور ایسے شخص کو اس تنظیم کے مفاد کا تحفظ کرنا ہوتا ہے، تاہم موجودہ معاملہ میں دہلی وقف بورڈ کے منتظم وقف املاک کے خلاف پوری طرح سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی حفاظت کرنے کے بجائے، انہیں وقف املاک کو تباہ کرنے کے لیے بٹھایا گیا ہے،"۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی وقف بورڈ کے دفتر میں ای ڈی کا چھاپہ

درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ سلمان خورشید وکلاء عمران احمد اور روہت شرما نے پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران، مذہبی کمیٹی نے کئی وقف املاک کو ہٹانے/ منہدم کرنے کی سفارش کی ہے۔ جن میں درگاہ مامو بھانجا، سنہری باغ مسجد، مسجد مدرسہ کنگال شاہ اور اخوندجی مسجد شامل ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ درگاہ مامو بھانجا کے ایک بڑے حصے کو منہدم کر دیا گیا ہے اور اخوندجی مسجد، جو 600 سال سے زیادہ پرانی تھی، مذہبی کمیٹی کی "غلط سفارش" پر مکمل طور پر مسمار کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی وقف بورڈ کو 26 اگست 2023 کو تحلیل کر دیا گیا تھا کیونکہ اس کی پانچ سال کی قانونی میعاد ختم ہو چکی تھی۔ اشونی کمار کو 10 جنوری 2024 کو بورڈ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا۔ "مذہبی کمیٹی کے چیئرمین/سربراہ کے طور پر، وہ وقف املاک کو ہٹانے/مسمار کرنے کے احکامات جاری کر رہے ہیں جو ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے، جواب دہندہ نمبر 3 (کمار) دہلی؛ وقف بورڈ پر بیٹھ کر پالیسی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں اور ایڈیشنل چیف سکریٹری، ریونیو کی حیثیت میں، وہ محکمۂ محصولات کے سربراہ ہیں جس سے بورڈ کو گرانٹ ملتی ہے۔
درخواست میں اس خط کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کے ذریعہ کمار کو بورڈ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا کہ وقف املاک مذہبی کمیٹی کے دائرے کار سے باہر ہیں۔ کیونکہ اس کا دائرہ صرف سرکاری زمین پر غیر مجاز اور غیر قانونی مذہبی ڈھانچوں کو ہٹانے کی سفارش کرنا ہے۔ وقف املاک، جو صدیوں سے موجود ہیں، ان کا دہلی گزٹ میں نوٹیفکیشن دیا گیا ہے تو انہیں غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عرضی میں دہلی حکومت، ریونیو منسٹر آتشی، اشونی کمار، دہلی وقف بورڈ اور دہلی وقف کونسل کو جواب دہندہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.