ETV Bharat / state

عوام تقسیم کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں: اقراء حسن - Lok Sabha Election 2024 Results

author img

By ANI

Published : Jun 6, 2024, 4:47 PM IST

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں تک بی جے پی کو رام مندر والے شہر ایودھیا میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ جس کی بی جے پی کو قطعی امید نہیں تھی۔

SP Iqra Hasan
SP Iqra Hasan (etv bharat)

کیرانہ: لوک سبھا انتخابات 2024 میں اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خراب کارکردگی نے سب کو چونکا دیا ہے۔ اور خود بی جے پی کو بھی یقین نہیں تھا کہ وہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اس طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ریاست میں سماج وادی پارٹی کی ٹکٹ پر کیرانہ سیٹ جیتنے والی اقراء حسن نے کہا کہ لوگ بی جے پی کی تقسیم کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اپنے مسائل جیسے بے روزگاری اور مہنگائی پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اقرا حسن نے کہا ہے کہ "اس مینڈیٹ کے ذریعے، لوگوں نے اپنا جواب دیا ہے کہ وہ بی جے پی کی تقسیم کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اپنے مسائل جیسے بے روزگاری، اور مہنگائی پر بات کرنا چاہتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "لوگوں نے یہ الیکشن لڑا... یہ الیکشن ہماری جمہوریت کو مضبوط کرے گا... جو بھی حکومت بنائے گا، عوام کا ہاتھ ہو گا"۔ ایس پی امیدوار اقراء حسن کا مقابلہ کیرانہ سے بی جے پی کے پردیپ کمار سے تھا۔ وہ 69,116 ووٹوں کے فرق سے جیت گئیں۔

سماج وادی پارٹی نے اکیلے 37 سیٹیں حاصل کیں، اس طرح وہ اتر پردیش لوک سبھا انتخابات میں واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور لیڈر ڈمپل یادو نے بالترتیب قنوج اور مین پوری سے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ پارٹی کا ووٹ شیئر 33.59 فیصد رہا۔

دوسری جانب بی جے پی 33 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جو اس کے 2019 کے مقابلے بہت کم ہے۔ بی جے پی نے جن نمایاں نشستوں کو کھویا ان میں شامل ہیں- رام مندر والا شہر فیض آباد، امیٹھی اور رائے بریلی شامل ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق بی جے پی نے 240 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ این ڈی اے کو 293 نشستیں حاصل ہوئی ہے۔ چندرابابو نائیڈو کی تلگو دیشم پارٹی اور نتیش کمار کی جے ڈی یو نے اپنی اپنی ریاستوں میں بالترتیب 16 اور 12 سیٹیں جیت کر این ڈی اے کو حمایت دی ہے۔ نئی پارلیمنٹ میں انڈیا بلاک کے 234 ممبران پارلیمنٹ ہیں اور کانگریس نے 99 سیٹیں جیتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.