ETV Bharat / state

حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد عوام میں خوشی - lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

ملک میں آج سے 18 ویں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت مراد آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ یہاں ووٹروں نے جمہوریت کے جشن میں شامل ہو کر خوشی کا اظہار کیا۔

حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد عوام میں خوشی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 12:44 PM IST

مرادآباد: ملک میں آج 19 اپریل سے عام انتخابات کی شروعات ہو چکی ہے۔ مغربی اُتر پردیش کے مرادآباد ضلع میں پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جانے شروع ہو گئے ہیں۔ صبح 7 بجے سے ووٹ ڈالے جانے لگے ہیں اوریہ عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ مرادآباد ضلع میں چار اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ جن میں ٹھاکر دوارہ، کانٹھ، مرادآباد شہر اور مرادآباد دیہات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بجنور ضلع کا بڑا پور اسمبلی حلقہ بھی مرادآباد پارلیمانی نشست میں شامل ہے۔ یہاں بنائے گئے تقریبا 1700 بوتھ پر 20 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرینگے۔
مرادآباد کے مسلم اکثریت والے جامع مسجد علاقے میں موجود راجکیہ انٹر کالج میں پولنگ بوتھ بنایا گیا ہے، جہاں سات بجے کے بعد سے ہی لوگوں کی آوجاہی شروع ہو گئی اور لوگ پورے جوش و خروش کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے لیے پولنگ بوتھ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

نثار احمد نے بتایا کہ آج کے دن کو ایک تہوار مانتے ہیں جو ہر پانچ سال بعد آتا ہے۔ اُنکے مطابق ووٹ ڈالنے میں خوشی بھی رہتی ہے اس کے علاوہ اول وقت میں ووٹنگ کرنے کے بعد پورے دن کا لمبا وقت مل جاتا ہے۔ جس میں لوگ اپنے دوسرے کام انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے ساتھ وہ یہ امید کرتے ہیں کہ ملک میں فرقہ واریت ختم ہو اور امن اور بھائی چارہ پیدا ہو یہاں کی گنگا جمنی تہذیب سلامت رہے۔

فرزانہ نامی خاتون نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ووٹ ڈالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے تمام خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یہ خاص موقع ہوتا ہے، جب ایک نئی حکومت کو چننے کے لیے ہمیں ووٹ کرنا ہے یہ اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

ذکی نامی نوجوان نے بتایا کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے دہلی سے گھر مرادآباد آئے ہیں اور اُنہوں نے پہلی مرتبہ اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔ نوجوان ذکی نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ووٹ کا استعمال کرنے کا انکا تجربہ بہت اچھا رہا وہ صبح جلدی اٹھے اور انہوں نے اپنا ووٹ ڈالا ہے اور بھیڑ کم ہونے کے باعث آسانی سے انہوں نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔

مزید پڑھیں:عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 102 نشستوں پر ووٹنگ جاری - Lok Sabha Election 2024

انہوں نے کہا کہ یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور جمہوری نظام کو مضبوط کرے۔ انہوں نے نوجوانوں سے ووٹ کی اہمیت سمجھنے اور کس امیدوار کو ووٹ کرنا ہے اس طرف دھیان دینے کی اپیل کی انہوں نے کہا جس طرح ہم موبائل خریدتے وقت اس کی خصوصیات پر توجہ دیتے ہیں اسی طرح ہمیں ووٹ ڈالتے وقت یہ دھیان میں رکھنا چاہیے کہ ہم جس امیدوار کو ووٹ دے رہے ہیں وہ ہمارے ووٹ کا حقدار ہے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.