ETV Bharat / state

ورنگل: معشوق ربانی درگاہ تمام مذاہب کے لوگوں کی بڑی تعداد میں حاضری - حضرت معشوق ربانی رحمت اللہ علیہ

Hazrat Mashooq E Rabbani Dargah Warangal: ورنگل کے جاگیر میں واقع بارگاہ حضرت معشوق ربانی رحمت اللہ علیہ کے متولی و سجادہ نشین سید محمد شاہ حیدر ہلال الدین قادری نوید بابا سجادہ نے کہا کہ اس درگاہ کی بڑی اہمیت ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ عقیدے کے ساتھ حاضری دینے کے لئے آتے ہیں۔

آستانہ حضرت معشوق ربانی رحمت اللہ علیہ ورنگل پر تمام مذاہب کے لوگ حاضری دینے کےلئے پہنچتے ہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 2:36 PM IST

آستانہ حضرت معشوق ربانی رحمت اللہ علیہ ورنگل پر تمام مذاہب کے لوگ حاضری دینے کےلئے پہنچتے ہیں

ورنگل: ریاست تلنگانہ کے ورنگل کے جاگیر میں حضرت معشوق ربانی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ واقع ہے۔ یہ قدیم درگاہوں میں سے ایک ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ عقیدے کے ساتھ حاضری دینے کے لئے آتے ہیں۔ ورنگل کے جاگیر میں واقع بارگاہ حضرت معشوق ربانی رحمت اللہ علیہ کے متولی و سجادہ نشین سید محمد شاہ حیدر ہلال الدین قادری نوید بابا سجادہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیدنا شاہ جلال الدین قادری جمال البحر معشوق ربانی رحمت اللہ علیہ کے استانے پر ہزاروں لوگوں کی آمد ہوتی ہے۔تمام مذاہب کے لوگ یہاں حاضری دینے کے لئے آتے ہیں۔تمام لوگوں میں یہ درگاہ یکساں مقبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا شاہ جلال الدین قادری معشوق ربانی رحمۃ اللہ علیہ 916 میں سلطان قلی خطب شاہ کے عہد میں دکن تشریف لائے۔موضع سومارم ورنگل میں 12 سال قیام فرمایا ۔928 میں قاضی پورہ موجودہ بستی عرس جاگیر ورنگل میں تشریف لائے۔ یہاںمستقل سکونیت اختیار کی۔آپ کے دست مبارک پر سینکڑوں افراد مسلمان ہوئے ۔انہوںنے یہاں اسلام کو پھیلانے میں اہم رول ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کے موقعے پر اجمیر درگاہ پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا

ان کا کہنا ہے کہ ہر سال 22 رجب المرجب کو آپ کا سالانہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے ۔ہر سال کی طرح امسال بھی عرس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.