ETV Bharat / state

تاریخی مکہ مسجد سے دو لاؤڈ اسپیکر ہٹائے جانے پر لوگ برہم - Makkah Masjid

گزشتہ روز حکام کی جانب سے مکہ مسجد میں لاؤڈ سپیکر سے بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی تھی، جس کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد پرانے شہر میں پولیس فورس بڑھا دی گئی تھی تاکہ کسی بھی طرح کا واقعہ نہ پیش آئے۔

Makkah Masjid Loudspeaker
مکہ مسجد لاؤڈ اسپیکر تنازع (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 11:38 AM IST

Updated : Jul 20, 2024, 1:02 PM IST

مکہ مسجد لاؤڈ اسپیکر تنازع (Video: Etv Bharat)

حیدرآباد: جمعہ کو حیدرآباد کی مکہ مسجد میں حکام کی جانب سے دو لاؤڈ اسپیکرز سے بجلی کی سپلائی منقطع کرنے کے بعد ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔ تاہم نمازیوں کے نوٹس لینے اور اے آئی ایم آئی ایم لیڈروں کو اطلاع دینے کے بعد لاؤڈ اسپیکرز کو بحال کر دیا گیا۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز تاریخی مکہ مسجد کے دو آؤٹ ڈور لاؤڈ اسپیکر کے کنکشنز نکال دیے گئے۔ اطلاع ہے کہ مسجد کے امام پر مسلسل تین ہفتوں سے دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کے کنکشنز کو نکال دیں۔ گزشتہ سال عوام کی شکایت کی بنا پر مائنارٹی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ دو لاؤڈ اسپیکر مسجد میں لگائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ چارمینار پولیس انسپیکٹر نے مائنارٹی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، محکمہ آثار قدیمہ وقف بورڈ یا پھر کسی لوکل لیڈر سے بھی اس سے متعلق کوئی گفت و شنید نہیں کی اور لاؤڈ اسپیکر کو نکالنے کے لیے مسجد کے امام پر دباؤ بنایا، جس کی وجہ سے نماز سے پہلے ہی امام نے لاؤڈ اسپیکر کے کنکشن نکال دیے۔

مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع رکن پارلیمنٹ حیدرآباد، اسد الدین اویسی کو دی۔ اطلاع ملتے ہی اسد الدین اویسی نے وہاں کے مجلس کے مقامی ذمہ دار ساحل اکبر کو ہدایت دے کر روانہ کیا۔ ساحل اکبر نے اس ضمن میں ڈی سی پی ساؤتھ زون و دیگر حکام سے بات چیت کی۔ کافی دیر گفت و شنید کے بعد دوبارہ مکہ مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کو لگا دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کو نکالنے کی وجہ مقامی ہوم گارڈز اور وہاں کے کچھ رہائشی بتائے جارہے ہیں، جن کو مسجد میں لگے ہوئے لاؤڈ اسپیکر سے کافی تکلیف تھی۔ ان لوگوں نے مسلسل پولیس سے اس بات کی شکایت کی، جس کے سبب پولیس نے مسجد کے امام پر لاؤڈ اسپیکر کو نکالنے کا دباؤ ڈلا۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد کی مکہ مسجد میں مبینہ طور پر جے شری رام کے نعرے

حیدرآباد: حضرات یوسفین رحمۃ اللہ علیہ کا 324واں عرس مبارک جاری

Last Updated : Jul 20, 2024, 1:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.