گلبرگہ: ریاست کرناٹک میں 2024 لوک سبھا انتخابات ہورہے ہیں۔ اور ریاست کے مختلف اضلاع میں پہلے مرحلہ میں پرامن ووٹنگ ہوچکی ہے۔ اور تیسرے مرحلہ میں حیدرآباد کرناٹک حلقہ میں خاص کر گلبرگہ اور بیدر میں بھی 7 مئی کو چناؤ ہونے والا ہے۔ جس کو لے کر مختلف پارٹیوں میں چناو پرچار جاری ہے۔ اس موقع گلبرگہ شمال کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کر تے ہوئے کہا کہ گلبرگہ حلقہ سب اہم منا جاتا ہے۔ کیوں گلبرگہ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کا حلقہ ہے۔ اس مرتبہ 2024 کا لوک سبھا الیکشن ملک میں بدلاؤ لانے والا چناؤ ہے۔ بی جے پی پارٹی نے پچھلے مرتبہ یہاں سے ملکارجن کھرگے کو کئی طرح کی سازش کر کے اور ذات پات کی نفرت پیدا کر کے ملکارجن کھرگے کو ہرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
گلبرگہ جنوب کے رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل کے ساتھ خصوصی گفتگو - Interview With MLA Allamprabhu
کنیز فاطمہ نے کہا کہ مگر پچھلے پانچ سالوں میں یہاں گلبرگہ میں بی جے پی ایم پی امیش جادو نے کسی طرح کے ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں یہ عوام کے بیچ سے غائب رہے۔ اب یہ مودی جی کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ یہاں پر ڈاکٹر ملکارجن کھرگے نے کئی ترقیاتی کام کیے ہیں۔ اس بار کانگریس پارٹی نے ڈاکٹر ملکارجن کھرگے جی کے داماد رادھا کرشنن کو کانگریس پارٹی سے اپنا امیدوار بنا کر میدان میں اتارا ہے۔ اس بار رادھا کرشنا یہاں سے کامیاب ہوں گے۔ بی جے پی حکومت نے ملک میں اپنے دس سالوں میں ملک کے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کر کے ملک میں نفرت کی سیاست کرنے کا کام کیا ہے۔ مودی نے ملک میں اچھے دن لانے کی بات کی تھی۔ مگر ملک بھر میں مہنگائی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ملک میں کسان، مزدور، نوجوان پوری طرح سے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے ملک میں امیر صرف امیر ہی ہوتے جارہے ہیں۔ جب کہ غریب، غریب ہی ہوتے جا رہے ہیں۔ اس لیے ملک کے عوام اس بی جے پی حکومت کو ضرور سبق سکھائیں گے۔ گلبرگہ حلقہ کی بات کی جائے تو گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کے امیدوار رادھا کرشنن ڈومنی کی چیت پکی ہے۔ کیوں کہ گلبرگہ کی ترقی کے لیے ملکارجن کھرگے نے کئی ترقیاتی کام کیے ہیں۔ اس لیے گلبرگہ لوک سبھا انتخابات میں ان ہی کے داماد رادھا کرشنن ڈومنی کو کانگریس پارٹی نے اپنا امیدوار بناکر میدان میں اتارا ہے۔ اس لیے یہاں کے عوام کانگریس پارٹی کو ہی کامیاب کریں گے۔