ETV Bharat / state

پیما کھانڈو نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا - Arunachal Pradesh CM takes oaths - ARUNACHAL PRADESH CM TAKES OATHS

اروناچل پردیش میں پیما کھانڈو نے تیسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر صحت جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے کئی بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔

اروناچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ
اروناچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 12:31 PM IST

ایٹا نگر (اروناچل پردیش): پیما کھانڈو نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس کے علاوہ چونا مین نے اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر صحت اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور دیگر بڑے لیڈروں نے تقریب میں شرکت کی۔

کھنڈو کو بدھ کے دن اروناچل پردیش میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔ جس نے ان کے لیے مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کی راہ ہموار کی۔ پیما کھانڈو پہلی بار 2016 میں وزیر اعلیٰ بنے تھے۔

اس دوران مرکزی وزیر داخلہ کے سرکاری 'ایکس' ہینڈل سے ایک پوسٹ بھی کی گئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا آج ایٹا نگر ہوائی اڈے پر اروناچل پردیش کے نامزد وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو اور دیگر لیڈروں اور کارکنوں نے استقبال کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے اروناچل پردیش حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

اروناچل پردیش کے لیے بی جے پی کے آفیشل ایکس ہینڈل نے پوسٹ کیا، "وزیر داخلہ امت شاہ اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ایٹا نگر کے ڈونی پولو ہوائی اڈے پر پہنچے جس کے بعد کارکنان میں جوش و خروش دیکھا گیا کیونکہ وہ لوگ اس تاریخی جیت پر بہت خوش تھے۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 'ایئرپورٹ پہنچنے پر بی جے پی اروناچل پردیش لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر پیما کھانڈو، مرکزی وزیر کرن رجیجو، ​​ایم ایل ایز اور پارٹی کارکنوں نے وزراء کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایک دن پہلے، پیما کھنڈو نے اروناچل پردیش میں بی جے پی کی مقننہ پارٹی کا متفقہ طور پر لیڈر منتخب ہونے پر اظہار تشکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا، 'میں اپنے ساتھی بی جے پی ایم ایل ایز کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ میں انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کرنے کے لیے اپنے اراکین پارلیمنٹ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پیما کھنڈو نے مذید کہا کہ اب اروناچل پردیش میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے اور اس کے لئے ہم سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.