ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی نے کیا وحید پرہ سے تعزیت کا اظہار - محبوبہ مفتی وحید پرہ تعذیت

PDP Youth Leader Waheed Parraپی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے والد کا دو روز قبل انتقال ہوا تھا، سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے پرہ کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ اظہار تعذیت کا سلسلہ جاری ہے۔

محبوبہ مفتی نے کیا وحید پرہ سے تعذیت کا اظہار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 3:40 PM IST

Updated : Jan 20, 2024, 4:06 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : پی ڈی پی سرپرست اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پارٹی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ کے گھر جاکر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ کے والد غلام احمد پرہ کا دو روز قبل انتقال ہوا تھا جس پر سیاسی، سماجی، دینی اور ادبی تنظیموں نے پرہ خاندان کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا تھا۔

غلام احمد پرہ کے انتقال کے بعد کئی سیاسی، سماجی جماعتوں کے لیڈران نے پرہ کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی نائرہ، پلوامہ جاکر پرہ سے ملاقات کی اور گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ محبوبہ نے وحید پرہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ’’لواحقین کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘‘

مزید پڑھیں: وحید الرحمن پرہ کے والد کا انتقال

یاد رہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ کے والد غلام احمد پرہ کا دو روز قبل دوران شب انتقال ہوا۔ انہوں نے اپنے آبائی گاؤں نائرہ، پلوامہ میں آخری سانس لی۔ وحید کے والد کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک برس کے دوران ان کا دہلی سمیت ممبئی کے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ اسپتالوں میں علاج و معالجہ کیا گیا۔ پرہ طویل عرصہ سے زیر بستر تھے۔ قابل ذکر ہے کہ دوران علالت وحید پرہ کو این آئی اے کی جانب سے اجازت نامہ نہ دئے جانے کے باعث وہ دوران علاج اپنے علیل والد کے ہمراہ دہلی اور ممبئی کا سفر نہ کر سکے۔

Last Updated : Jan 20, 2024, 4:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.