ETV Bharat / state

نتیش کمار کا استعفی، کہا کچھ چیزیں صحیح نہیں چل رہی تھی

Nitish Kumar resgin as CM بہار کے وزیراعلی اور جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار نے آج وزارت اعلی کے عہدہ سے استعفی دے دیا اور شام چار بجے این ڈی اے کی حمایت سے پھر دوبارہ وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔

Nitish Kumar
Nitish Kumar
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 28, 2024, 11:26 AM IST

Updated : Jan 28, 2024, 1:35 PM IST

Nitish Kumar resigns

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نتیش کمار نے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل ایز، ایم پی اور سینئر لیڈروں کے ساتھ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر میٹنگ میں استعفیٰ دینے کے فیصلے کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کے بعد وہ اپنے سینئر کابینی ساتھی وجندر پرساد یادو کے ساتھ راج بھون گئے اور گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

  • Nitish Kumar tendered his resignation as the Chief Minister of Bihar to Governor Rajendra Arlekar. The Governor accepted the resignation and deputed him as the Acting CM. pic.twitter.com/uaDXROe6PA

    — ANI (@ANI) January 28, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

گورنر سے ملاقات کے بعد واپس آنے کے بعد تنیش کمار نے راج بھون کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب کی رائے سننے کے بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت تقریباً ڈیڑھ سال تک چلی لیکن اب ساتھ رہنا مشکل ہوگیا تھا۔ ہر طرف سے تجاویز آرہی تھیں اور پارٹی ساتھیوں کی طرف سے بھی کہ مہاگٹھ بندھن سے الگ ہوجانا چاہئے۔

  • #WATCH | Patna | Bihar outgoing CM and JD(U) president Nitish Kumar says, "Today, I have resigned as the Chief Minister and I have also told the Governor to dissolve the government in the state. This situation came because not everything was alright...I was getting views from… pic.twitter.com/wOVGFJSKKH

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرنا بھی چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ریاست میں نئی ​​مخلوط حکومت بنے گی۔ اس کی اتحادی جماعتوں کے رہنما آج ہی ملاقات کریں گے جس کے بعد جلد ہی نئی حکومت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ نتیش کمار سے جب صحافیوں نے سیاسی موقع پرستی کے الزامات پر سوال کیا تو انہوں نے سیدھا جواب دینے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ مہاگٹھ بندھن میں معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہونا پڑا۔

مزید پڑھیں: اقتدار بچانے کی خاطر نتیش کمار کے پارٹیاں بدلنے کے ریکارڈ میں اضافہ

نتیش کمار کے لئے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے صرف اقتدار پر رہنے کے لیے پارٹی تبدیل کی ہو۔ نتیش کمار کے پارٹی بدلنے کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت سے شروع ہوئیں ہیں جب سے انہوں نے انڈیا اتحاد کے کنوینر کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Last Updated : Jan 28, 2024, 1:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.