ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بنگلہ دیش کی عسکریت پسند تنظیم سے روابط کے الزام میں طالب علم گرفتار - student detained by STF

Student Detain by STF مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر بنگلہ دیش کی ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم سے روابط کے الزام میں ایس ٹی ایف نے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 23, 2024, 4:20 PM IST

درگاپور : مغربی بنگال کے پنگھڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک کالج کے طالب علم کو بنگلہ دیش کی ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کے ساتھ مبینہ طور پر روابط کے الزام میں ایس ٹی ایف کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے ہفتہ کے روز میر پاڑہ علاقہ کے ایک گھر سے گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کے لیے کنکسا تھانے لے جایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان، کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران طالب علم کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر ایس ٹی ایف کے اہلکاروں نے ضلع سے مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار نوجوان، عسکریت پسند تنظیم میں مبینہ طور پر دیگر نوجوانوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ تحقیقات میں یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس کے ساتھ کون کون ملوث ہیں۔

گرفتار کئے گئے دیگر پانچ افراد میں طالب علم کا بھائی اور چار دیگر شامل ہیں جسے عسکریت پسند تنظیم میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایس ٹی ایف نے طالب علم کا لیپ ٹاپ اور ایک ڈائری سمیت کچھ دستاویزات کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ شہادت الحکمہ بنگلہ دیش میں ایک کالعدم اسلامی عسکری تنظیم ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار طالب علم کا نام محمد حبیب اللہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.