ETV Bharat / state

اجمیر شریف میں مختلف بیماریوں سے نجات کے لئے دعا کے پرچے تقسیم

Pamphlet Distribute In Ajmer حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں صوفی چشتی فاؤنڈیشن سوسائٹی کے ذریعے زائرین کو قران پاک کی آیتوں سے لکھے پرچے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

اجمیر شریف میں مختلف بیماریوں سے نجات کے لئےدعا کے پرچے تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 1:40 PM IST

اجمیر شریف میں مختلف بیماریوں سے نجات کے لئےدعا کے پرچے تقسیم

اجمیر: اللہ کے کلام سے قلبی مرض میں عقیدت مندوں کو شفا اور بیماری سے نجات مل رہی ہے۔ درگاہ کے دلان میں یہ دعا کے پرچے بزرگ خادم پیر ڈاکٹر سید نجم الحسن چشتی نے صوفی چشتی فاؤنڈیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ اس دعا والے پرچے کو حاصل کرکے زائرین بھی بے حد خوش ہے۔

امریکہ سے آصف ڈور اور بلال چشتی سنگھانی نے بھی اجمیر پہنچ کر اس پرچہ کو حاصل کیا ہے۔ انہیں بے حد خوشی ہے کہ طبی مشورہ کے ساتھ بنیادی علاج قرانی آیتوں کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔

سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں پہنچنے والے زائرین کو درگاہ زیارت کے ساتھ ساتھ ان دعاؤں سے بھی نوازا جا رہا ہے جو کہ ان کی زندگی میں ایک نئی روشنی بن کر آئی ہے۔ شوگر کی بیماری کے مریض کے لیے ڈیڑھ ماہ تک بلا ناگا تین مرتبہ صبح شام پڑھ کر پانی پر دم کر کے پینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون درگاہ نظام الدین اولیاء پہنچے

درگاہ کے خادم کا کہنا ہے کہ لوگ اللہ پر یقین رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ بیماریوں سے نجات پا رہے ہیں۔ پرچہ حاصل کرنے والے لوگوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دل کی بیماری میں مریض کو چاہیے کہ اس دعا کو پڑھ کر اپنے دل پر دم کرے۔ یقینا انہیں بیماری سے نجات مل جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.