ETV Bharat / state

پاکستانی رکن پارلیمنٹ نے ہریانہ میں منائی دیوالی، آئی این ایل ڈی کے پروگرام میں کی شرکت

پاکستانی رکن پارلیمنٹ نے ہریانہ میں دیوالی منائی، جہاں وہ سرسا میں چوٹالہ خاندان کے مہمان بنے۔

PAKISTANI MP ABDUL REHMAN
پاکستانی رکن پارلیمنٹ نے ہریانہ میں منائی دیوالی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

سرسا: ملک بھر میں جمعرات کو دیوالی کا تہوار منایا گیا۔ اس موقع پر انڈین نیشنل لوک دل یعنی آئی این ایل ڈی نے ہریانہ کے ضلع سرسا میں آدتیہ دیوی لال چوٹالہ اور ارجن چوٹالہ کے استقبال کے لیے ایک پروقار پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں پاکستان کے رکن پارلیمنٹ عبدالرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ غور طلب ہے کہ آئی این ایل ڈی لیڈر ابھے چوٹالہ نے انہیں اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

پاکستانی رکن پارلیمنٹ ہریانہ پہنچے:

پاکستانی ایم پی عبدالرحمان نے کہا، "آپ نے جو پیار دیا ہے وہ میری آخری سانس تک یاد رہے گا۔ مجھے یہاں آکر کافی اچھا محسوس کررہا ہوں۔ کرن اور ارجن میرے بھتیجوں کی طرح ہیں۔ میں گاؤں چوٹالہ کے لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ میں آپ کو دیوالی کی مبارکباد دینے اور آدتیہ اور ارجن کو ان کی کامیابی کی مبارکباد دینے آیا ہوں، جب بھی میرے خاندان میں خوشی یا غم ہو، چوٹالہ خاندان ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہے۔"

سرسا میں آئی این ایل ڈی کے پروگرام میں شرکت:

انڈین نیشنل لوک دل کے سپریمو اوم پرکاش چوٹالہ نے کہا، "میں پاکستان کے رکن پارلیمنٹ کو اپنے گاؤں آنے پر خوش آمدید و مبارکباد دیتا ہوں۔ وہ ان مشکل حالات میں اور دیوالی جیسے مقدس تہوار پر گاؤں آئے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فاصلہ کم کرنے میں عبدالرحمان اہم کردار ادا کریں گے۔

ابھے چوٹالہ نے دی تھی دعوت:

آئی این ایل ڈی لیڈر ابھے چوٹالہ نے کہا، "پاکستان سے ایم پی دیوالی کے تہوار میں ہمارے ساتھ شامل ہونے آئے۔ میں نے ان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی کہ ہم کئی دنوں سے نہیں مل سکے، میں نے کہا کہ آپ ارجن کے منگنی کے لیے میں تھے، اس کے بعد ملے نہیں، آپ ہمارے پاس دیوالی پر آئیں، جیسے ہی میں نے آپ کو میرے پاس آنے کی درخواست کی، آپ نے فوراً مان لیا۔

ارجن چوٹالہ اور آدتیہ چوٹالہ کے اعزاز میں پروگرام منعقد کیا گیا:

انڈین نیشنل لوک دل نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں تمام 90 سیٹوں میں سے دو سیٹیں جیت لی ہیں۔ ابھے چوٹالہ کے بیٹے ارجن چوٹالہ رانیان سے اور آدتیہ دیوی لال ڈبوالی سیٹ سے جیت حاصل کی ہے۔ ان دونوں کے استقبال کے لیے آئی این ایل ڈی نے دیوالی کی شام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کے لیے پاکستان کے رکن پارلیمنٹ عبدالرحمان کو مدعو کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.