ETV Bharat / state

چار دنوں میں الیکشن کمیشن کو ایک لاکھ سے زائد شکایتیں موصول ہوئی ہیں - Over one lakh of complaints filed

الیکشن کمیشن کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے 4 دنوں میں ایک لاکھ سے زائد شکایتیں الیکشن کمیشن کے دفتر کو موصول ہوئی ہیں ۔جس میں کوچ بہار سب سے اوپر ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 20, 2024, 10:40 PM IST

کولکاتا : الیکشن کمیشن نے 16 مارچ کو لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ چار دنوں میں ایک لاکھ سے زائد شکایتیں الیکشن کمیشن کے دفتر کو موصول ہوئی ہیں ۔جس میں کوچ بہار سب سے اوپر ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے ایڈیشنل سی ای او ارندم نییوگی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کی۔ وہیں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے بعد سے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کل 1 لاکھ 27 ہزار 726 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں کوچ بہار، جلپائی گوڑی اور علی پور دوار میں انتخابات ہیں۔ ان تینوں حلقوں میں کوچ بہار سے موصول ہونے والی شکایات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ وہاں سے کل5,726شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ سی ای او کے اعداد و شمار کے مطابق چار دنوں میں علی پور دوار سے3 ,485اور جلپائی گوڑی سے 1,392شکایات موصول ہوئیں۔ ایڈیشنل سی ای او نے یہ بھی کہا کہ ریاست، مرکز اور کمیشن کی 24 ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک کل 81 کروڑ 21 روپے ضبط کیے ہیں۔ کمیشن نے الیکشن سے متعلق شکایات وصول کرنے کے لیے سول زیل کے نام سے ایک ایپ لانچ کی ہے۔ اگر کوئی اس ایپ پر شکایت کی اطلاع دیتا ہے تو کمیشن 100 منٹ کے اندر اس کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایڈیشنل سی ای او نے کہا کہ ایپ کو چار دنوں میں 250 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے نو شکایتیں کوچ بہار سے درج کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ علی پوردوار اور جلپائی گوڑی سے دو دو شکایات ایپ پر جمع کی گئی ہیں۔

لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے شروع ہوں گے۔ انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ ہر مرحلے میں مغربی بنگال کی ایک یا دوسیٹ پر پولنگ ہوتی ہے۔ ان میں شمالی بنگال کے تین حلقوں میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہوگی۔ بدھ سے وہاں پرچہ نامزدگی جمع کرنا شروع ہو گیا۔ 27 مارچ تک جاری رہے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.