ETV Bharat / state

بہار کے چھپرا میں آرکسٹرا کے دوران بالکونی گرگئی، مہاویری کے جلوس میں 100 سے زائد افراد زخمی - Major Accident In Bihar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2024, 2:17 PM IST

بہار کے چھپرا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں آرکسٹرا کے دوران بالکونی گرنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سبھی کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بہار کے چھپرا میں آرکسٹرا کے دوران بالکونی گرگئی، مہاویری کے جلوس میں 100 سے زائد افراد زخمی
بہار کے چھپرا میں آرکسٹرا کے دوران بالکونی گرگئی، مہاویری کے جلوس میں 100 سے زائد افراد زخمی (ETV BHARAT)

سرن: بہار کے چھپرا میں بالکونی گرنے سے 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ منگل کی دیر رات مہاویری اکھاڑہ میں آرکسٹرا پرفارمنس کے دوران پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ضلع میں اسوا پور میلے کے لیے آرکسٹرا کو بلایا گیا تھا۔ ہزاروں افراد کا مجموعہ تھا۔ اس دوران ایک مکان کی بالکونی گر گئی جس کے باعث وہاں موجود 100 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جس کی وجہ سے موقع پر افراتفری مچ گئی ویہاں پر موجود لوگ بھیڑ کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام لوگ بالکونی میں کھڑے آرکسٹرا دیکھ رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ہریانہ میں سڑک حادثہ، راجستھان جانے والے آٹھ عقیدت مندوں کی موت، آٹھ کی حالت تشویشناک - Haryana Road Accident

آرکسٹرا کے دوران بالکونی گر گئی: بتایا جاتا ہے کہ چھت پر چڑھنے والے سینکڑوں افراد اچانک نیچے گر گئے جس کی وجہ سے موجود متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ان سبھی کا علاج اسوا پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اسپتال میں کیا جا رہا ہے، جب کہ بہت سے لوگ پرائیویٹ کلینک میں زیر علاج ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مہاویر میلے میں جھنڈا جلوس نکالا گیا۔ اس میں بہت سے آرکیسٹرا گروپس بھی شریک تھے۔ ابھی تک کسی کے مرنے کی خبر نہیں آئی، لیکن کئی لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بالکی کی چھت معمول کا وزن ہی برداشت کرسکتی تھی لیکن ایک ساتھ سو سے زائد افراد کے جمع ہونے سے چھت ٹوٹ گئی اور اس پر موجود سبھی افراد دھڑام سے نیچے گرگئے۔ کافی لوگ چھت ٹوٹ جانے کے بعد مچی کھلبلی سے بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس اور سول انتطامیہ کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں اور وہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.