ETV Bharat / state

بیدر میں برادران وطن کے ساتھ دعوت افطار - Organized Dawat e Iftar in Bidar - ORGANIZED DAWAT E IFTAR IN BIDAR

Organized Dawat-e-Iftar in Bidar بیدر بیٹر منٹ فاﺅنڈیشن، روٹری کلب بیدر اور کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع بیدر کے اشتراک سے بیدر شہر کی تاریخی جامع مسجد میں روزہ داروں کے ساتھ بردارانِ وطن کےلئے دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ یہاں قومی یکجہتی کی عمدہ مثال پیش کی گئی۔

بیدر میں برادران وطن کے ساتھ دعوت افطار
بیدر میں برادران وطن کے ساتھ دعوت افطار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 3:30 PM IST

بیدر میں برادران وطن کے ساتھ دعوت افطار

بیدر: بیدر بیٹر منٹ فاﺅنڈیشن ،روٹری کلب بیدر اور کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع بیدر کے اشتراک سے بیدر شہر کی تاریخی جامع مسجد میں روزہ داروں کے ساتھ بردارانِ وطن کو بھی دعوتِ افطار کےلئے مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر صدر رابطہ ملت ضلع بیدر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ آج بڑی مسرت کی بات ہے کہ ہم روز ہ داروں کے ساتھ بردارانِ وطن کی بھی کثیر تعداد ہمارے ساتھ روزہ افطار کےلئے تشریف فرما ہیں۔ اس طرح کے پروگرام سے ہمیں ایک دوسرے کے مذاہب کے بارے میں جاننے کی بے حد ضرورت ہے۔ جب تک ہم ایک دوسرے کے مذہب کو نہیں سمجھیں گے آپسی تعلقات مضبوط نہیں ہوں گے۔ غلط فہمیاں اسی وقت دور ہوں گی جب ہم ایک دوسرے کے بارے میں جانیں۔ ہم سب ایک دوسرے کے مذاہب سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے ملک کی ترقی کےلئے کندھے سے کندھا ملاکر چلیں گے یقینا ہمارا ملک خوب ترقی کرے گا اور گنگا جمنی تہذیب پروان چڑھے گی۔

آج بردارانِ وطن کے معروف و ممتاز شخصیات ہمارے ساتھ دعوت افطار کے آیے ہیں اس عمل سے قومی یکجہتی کی عمدہ مثال ہمیں دےکھنے میں آئی۔ آج کے دور میں ہر کوئی مصروف ہے کسی کے پاس وقت نہیں ہے اس کے بعد بھی آپ لوگ اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے ساتھ دعوت افطار میں شریک ہوئے ہیں یہ ہم سب کیلئے اعزاز ہے اور پیار و محبت کی علامت ہے۔محمد نظام الدین موظف پرنسپل نے اسلام میں روزہ کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ روزہ کا اصل مقصد تقوی ہے اور رمضان قرآن کا مہینہ ہے قرآن کا مقصد ہدایت ہے روزہ کے ذریعہ قرآن پر عمل کرنے کی اس ماہ میں ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ سال بھر سچا اور نیک مسلمان بن کر رہے۔

برادران وطن میں سے بی جے شےٹھکار ،وجئے کمار سونارے ،ویجیناتھ کمٹھانے ،سریش چن شیٹی ،گروناتھ گڈے ،سوم شےکھر پاٹل گاندگی ،شیو شنکر نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اتنے برسوں سے ہم مل جل کررہے لیکن کبھی مسجد اور مسجد کے اندر نہیں آئے تھے، آج آپ لوگوں نے مسجد کے اندر ہمیں بٹھا کر جو احترام و عزت دی ہے وہ ہمارے لئے یادگار رہے گا۔ آئندہ بھی اس طرح ملتے رہیں گے تو ہمیں کوئی جدا نہیں کرسکتا۔بڑی خوشی ومسرت ہورہی ہے کہ آج ہم لوگ مسجد کے اندر مختلف مذہب کے لوگ جمع ہیں یہی انسانی دھرم کی خوبصورتی ہے۔ جو لوگ بر ے کام کرتے ہیں وہ کسی بھی مذہب کے نہیں ہوتے ہیں۔اس طرح ہم ایک دوسرے ساتھ ساتھ بیٹھیں گے تو قومی یکجہتی کو فروغ حاصل ہوگا۔

مذہب انسانوں میں پیار و محبت کے اوصاف پیداکرتاہے اور غیر مذہبی انسانوں میں آپسی دشمنی و نفرت پیدا کرتی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم نوع انسانی سے پیا رکرنے والے بنیں۔ مسجد کے اندرافطار اور نماز کے بعد طعام کا انتظام تھا۔ جامع مسجد کے اڈمنسٹریٹر شاہ موسی محی الدین قادری ریٹائرڈسی ایم او محکمہ عدلیہ ،محمد جاوید احمد اور محمدغوث قریشی نے مسجدِ انتظامات میں بہت ہی اہم رول ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.