راجکوٹ: راجکوٹ میں مذہبی مقامات کے نام پر کیے گئے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ دراصل راجکوٹ سمیت گجرات بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضے بڑھتے جا رہے ہیں۔ سرکاری اراضی بالخصوص سٹی ڈسٹرکٹ میں راتوں رات مذہبی مقامات بناکر کروڑوں مالیت کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ جس کی تفصیلی رپورٹ دیکھ کر ریاستی حکومت بھی حیران رہ گئی ہے۔ راجکوٹ شہر میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرکاری زمینوں میں ہزار سے زائد مقامات پر مذہبی دباؤ ہے اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے راجکوٹ کے کلیکٹر پربھاؤ جوشی سمیت تمام ضلع کلیکٹر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کر کے مذہبی جماعتوں کی فہرست تیار کی ہے اور ناجائز قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم پر پتھراؤ
سرکاری اراضی پر مذہبی تجاوزات کے ساتھ دیگر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کی خصوصی ہدایت اس ویڈیو کانفرنس میں وزیر اعلیٰ نے دی ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں تمام ضلع کلیکٹرز کو خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ وہ غیر زرعی فائلوں ریونیو سے متعلق مقدمات کا فوری طور پر حل نکالنے کی ہدایت دیں۔
واضح رہے کہ راجکوٹ سٹی ڈسٹرکٹ میں سرکاری زمینوں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جب کہ ریاستی حکومت کے حکم سے سرکاری زمینوں پر سے ناجائز تجاوزات ہٹایا جاتا ہے۔ راجکوٹ ضلع میں گزشتہ تین مہینوں میں کئی مقامات پر سرکاری زمین پر سے تجاوزات ہٹا دیا گیا ہے لیکن آج تک سرکاری زمین پر تجاوزات کے خلاف لینڈ گرابنگ ایکٹ کے تحت ایک بھی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔