مظفر نگر : مظفر نگر ضلع میں پانی کی بالٹی میں ڈوبنے سے 10 ماہ کی بچی کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے بچی کی لاش کو سپرد خاک کر دیا۔ پولیس کو اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
مظفر نگر شہر کے کوتوالی علاقے کے امبا وہار کے رہنے والے ایڈوکیٹ مجسم نے بتایا کہ جمعرات کی شام گھر میں جھاڑو دینے والا آیا تھا۔ جھاڑو پوچھا لگانے کے بعد اس نے پانی کی بالٹی کمرے میں چھوڑ دی۔ اسی دوران ان کی 10 ماہ کی بیٹی مریم کھیلتے ہوئے آئی اور بالٹی میں گر گئی۔ مریم تقریباً پانچ منٹ تک بالٹی میں پڑی رہی۔ لڑکی کو دیکھتے ہی فوراً اسے باہر نکالا گیا۔ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں تھی۔ وہ لڑکی کو لے کر سرکلر روڈ پر واقع نرسنگ ہوم پہنچے۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:اترکاشی میں 9 ٹریکرز کی موت، 13 محفوظ، ریسکیو آپریشن مکمل - Sahastratal Trek Accident
جس کے بعد بچی کی لاش کو سوگوار ماحول میں گھر لایا گیا اور پھر شام گئے مریم کی میت کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس معاملے میں انسپکٹر انچارج سٹی کوتوالی مہاویر سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے واقف نہیں ہیں۔ اگر اس معاملے میں کوئی شکایت آئی تو تحقیقات کرکے مزید کارروائی کریں گے۔ خاندان کے تمام افراد کو اپنے بچوں پر نظر رکھنی چاہیے۔ کسی بھی صورت میں غفلت نقصان کا باعث ثابت ہو سکتا ہے۔