ETV Bharat / state

کانپور میں ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ایک ہلاک، دوسرا زخمی - Two Person Electrocuted

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 3:56 PM IST

کانپور کے گوال ٹولی تھانہ کے علاقے میں ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔۔ وہ دونوں محرم کے جلوس میں شامل ہونے کے لئے جا رہے تھے۔

کانپور میں ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ایک ہلاک،دوسرا زخمی
کانپور میں ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ایک ہلاک،دوسرا زخمی (etv bharat)

کانپور: ریاست اتر پر دیش کے کانپور کے گوال ٹولی تھانہ علاقے میں محرم کے جلوس کے انعقاد سے قبل ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جلوس میں شرکت کے لئے جار ہے دو افراد ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگئے۔ اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں غم و ماتم کا ماحول ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد اپنے ہاتھوں میں جلوس کے علم کو اوپر اٹھا رکھا جو ہائی ٹینشن تار کی زد میں آ گیا۔بجلی کے جھٹکے سے دونوں بری طرح سے جھلس گئے ۔اس دوران جائے وقوع سے گزرنے والا ایک شخص نے ان دونوں کو بچانے کی کوشش کی کے باعث وہ بھی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں داکٹروں نے ایک شخص کی موت کی تصدیق کردی۔دوسرے شخص کی حالت تشویشناک باتئی جاتی ہے۔ڈاکٹروں نے تیسرے شخص کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کانپور میں انجمن معصومیہ رضویہ نے اٹھایا محرم کا پہلا جلوس

واضح رہے کہ کانپور کے بابو پرواہ علاقے میں تقریبا 15 سال پہلے محرم کے ہی جلوس میں محرم کے علم کا بجلی کے تار کی زد میں آنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.