مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر کے کوتوالی تھانہ علاقے کے محمود نگر میں سانڈ کے حملے میں ایک 66 سالہ بزرگ شخص کی موت ہوگئی۔سانڈ کے حملے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔مقامی باشندوں کی مدد سے بزرگ شخص کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں داکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
افسر رضا انصاری نے واقع کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پورا واقعہ چھ اگست کا ہے جب ہمارے تعاو شفیق احمد انصاری اپنے گھر محمود نگر محلے سے کچھ سامان لینے کے لیے گلی نمبر تین میں پہنچے تو ایک اوارہ جانور سانڈ نے ان کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا ٹکر لگنے کے بعد وہ وہی پر گر گئے ان کے سر میں چوٹ ائی تھی۔
انہیں ضلع ہسپتال لے گئے جہاں ان کی تشویش ناک ہاتل حالت کو دیکھتے ہوئے میرٹھ ہائی سینٹر کے لیے ریفر کر دیا گیا ایک دن وہ میرٹھ ائی سی یو میں رہے اج صبح ان کا انتقال ہو گیا میرا یہی کہنا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت سے کہ ان اوارہ جانوروں مویشیوں کا کوئی انتظام کیا جائے کیونکہ ائے دن مظفر نگر میں اوارہ مویشیوں کے ذریعے لوگوں پر اٹیک کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ: سڑک حادثے میں حاملہ خاتون کی موت
آوارہ مویشیوں کی جو سینچری بنائی گئی اس میں پانچ ہزار جانوروں کو ہی رکھنے کا انتظام ہے لیکن ضلعے میں اوارہ مویشیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے یوگی حکومت سے نے ایسے معاملے میں معاوضے کا اعلان کیا ہے تو ہم یہی چاہتے ہیں کہ مرکزی اور ریاستی حکومت شفیق احمد انصاری کے اہل خانہ کو معاوضہ دے کیونکہ یہ فیملی کافی غریب فیملی ہے .