ETV Bharat / state

اسد الدین اویسی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری - سدھارتھ نگر

Warrant Issued Against Asaduddin Owaisi: ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کے خلاف منگلوار کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے چیف جسٹس نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ عدالت نے اسد الددین اویسی کو پانچ مارچ کو حاضر ہونے کا حکم دیا۔

AIMIM chief Asaduddin Owaisi
اسد الدین اویسی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 12:17 PM IST

سدھارتھ نگر: عدالت میں حاضر نہ ہونے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے خلاف منگل کو غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا۔ سی جے ایم شردھا بھارتیہ نے اسد الدین اویسی کو 5 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ غور طلب ہو کہ راکیش پرتاپ سنگھ نے اویسی کے خلاف اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کے شہرت گڑھ تھانے میں 2022 میں دفعہ 153A، 295A اور 298 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔

اویسی کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے کیس کی سماعت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (ایم پی ایم ایل اے کورٹ) کی عدالت میں جاری ہے۔ منگل کو اویسی کے وکیل مہتاب حیدر رضوی نے اویسی کی صحت خراب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی۔

جس پر راکیش پرتاپ سنگھ نے اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی(کورٹ کے حکم کی تعمیل) کا اثر پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔ وہ پہلے بھی کئی بار حاضری سے استثنیٰ کے حوالے سے خطوط جمع کرا چکے ہیں۔ اس پر انہوں نے دستاویزات بھی پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ فائل کا جائزہ لینے کے بعد، سی جے ایم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کر دیا اور اسد الدین اویسی کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ انہوں نے اویسی کو 5 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.