ETV Bharat / state

بھارت بند کے دوران کسی بھی شاہراہ کو بند نہیں کیا جائے گا: راکیش ٹکیٹ

Bharat Bandh بھارت کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ بھارت بند میں سبھی کو شام ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بند کے دوران کسی بھی شاہراہ کو بند نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 10:33 PM IST

Updated : Feb 15, 2024, 10:54 PM IST

بھارت بند کے دوران کسی بھی شاہراہ کو بند نہیں کیا جائے گا: راکیش ٹکیٹ

مظفر نگر: متحدہ کسان محاذ کی جانب سے 16 فروری کو بھارت بند کی کال دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے بتایا کہ 16 فروری کو بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کہ وہ کل اپنے کھیتوں میں نہ جائیں، اس سے حکومت کو مثبت پیغام جائے گا۔ مزدور، دکاندار اور ڈرائیور بھی اس بند میں شامل ہورہے ہیں۔ بھارت بند میں سبھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بند کے دوران کسی بھی شاہراہ کو بند نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سسولی میں 17 فروری کو ماہانہ پنچایت ہوتی ہے۔ یہ پنچایت پچھلے کئی سالوں سے ہر مہینے کی 17 تاریخ کو ہوتی ہے اس میں جو بھی کسانوں کے مسائل سامنے آتے ہیں، جیسا کہ حال ہی میں پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ ماہانہ پنچایت میں اسی طرح کے مسائل پر غور و فکر کیا جائے گا۔ ماہانہ پنچایت میں کسانوں کی کئی کمیٹیاں آئیں گی اور اپنے خیالات پیش کریں گی۔ فی الحال صرف ایم ایس پی قانون اور پنجاب و ہریانہ میں ہونے والی پیش رفت پر حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ اترپردیش، پنجاب اور ہریانہ کے علاوہ اتراکھنڈ کے کسان لیڈر ماہانہ پنچایت میں آئیں گے۔ بھارت بند کے لیے ہم نے سب سے کہا کہ وہ رضاکارانہ طور پر ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ شہر کے لوگوں سے بھی گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 15, 2024, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.