ETV Bharat / state

نالنده کے مدرسہ میں این آئی اے ٹیم کی چھاپے ماری - NIA team raids Madrasa in Nalanda

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 7:52 AM IST

NIA team raids Madrasa in Nalanda بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں واقع ایک مدرسہ میں این آئی اے نے چھاپے ماری کی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مدرسہ کی تلاشی بیرون ملک سے فنڈنگ کے ایک معاملے پر ہوئی ہے۔ اس دوران این آئی اے کی ٹیم نے مدرسہ کے سکریٹری سے گھنٹوں پوچھ تاچھ بھی کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

نالندہ: بہار کے نالندہ ضلع میں واقع اسلام پور تھانہ حلقہ کے خانقاہ محلہ کے مدرسہ حمایت اللہ میں مرکزی تفتیشی ایجنسی ' این آئی اے ' نے پہنچ کر تفتیش کی ہے۔ این آئی اے یہ ساتھ مقامی تھانہ کی پولیس اور بلاک ترقیاتی افسر بھی شامل تھے۔ چھاپے ماری کی اصل وجہ بیرون ملک سے فنڈنگ کا معاملہ بتایا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس حوالے سے نا تو این آئی اے اور نہ ہی ضلع پولیس نے چھاپے ماری کی اصل وجہ کا انکشاف کیا ہے۔ حالانکہ مدرسے میں این آئی اے کی ٹیم کے پہنچنے سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

اطلاع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے مدرسہ کے سیکریٹری ڈاکٹر منظر اقبال سے گھنٹوں پوچھ تاچھ کی ہے۔ مدرسہ کے علاوہ این آئی اے اور پولیس کی ٹیم نے کئی مشکوک مقامات پر بھی چھاپے مارے اور وہاں کی گہرائی سے تلاشی لی۔ اسلام پور میں کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد این ائی اے کی ٹیم واپس لوٹ گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ اس چھاپے ماری میں مدرسہ سے این آئی اے کی ٹیم کو کوئی اہم دستاویز نہیں ملے ہیں۔ البتہ یہ ضرور کہا جارہا ہے کہ سکریٹری کے موبائل فون ٹیم اپنے ساتھ لے کر گئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق کہ انہیں یہ جانکاری چھاپے ماری کے بعد موصول ہوئی ہے کہ امریکہ کے کسی شخص نے لکھنو کے ایک شخص کو رقم ٹرانسفر کی تھی، پھر اس لکھنو کے شخص نے رقم کا کچھ حصہ مدرسہ کے سیکرٹری ڈاکٹر منظر حسن کو ٹرانسفر کیا تھا۔ اسی رقم کی جانچ کرنے این آئی اے کی ٹیم اسلام پور مدرسہ پہنچی تھی۔ یہاں پانچ گھنٹے تک این آئی اے کے ٹیم کی چھاپے ماری چلی۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتی کمیشن نے مدرسہ عزیزیہ کا دورہ کرکے وہاں کے نظام کا جائزہ لیا

ٹیم نے مدرسے کے ہر حصے کی تلاشی کے ساتھ رجسٹر رسید اور دوسرے کاغذات کی بھی جانچ کی۔ واضح ہو کے اسلام پور کے خانقا محلہ میں ایک مدرسہ ہے جہاں این آئی نے گزشتہ روز گھنٹوں چھاپے ماری کی تھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.