مرادآباد: حکومتِ ہند کی جانب سے اتر پردیش کو پانچ نئے ہوائی اڈوں کی سوغات دی گئی ہے۔ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اعظم گڑھ سے ان پانچ ہوائی اڈوں کا مجازی افتتاح کیا۔ مرادآباد بھی ان پانچ شہروں میں شامل ہے جہاں پر نئے ہوائی اڈوں کی شروعات کی گئی ہے، چونکہ مرادآباد ایک صنعتی شہر ہے اور طویل عرصے سے یہاں ایک ہوائی اڈے کی درکار تھی جس سے یہاں کے کاروباریوں کو سہولت مل سکے۔ مرادآباد میں ہوائی اڈہ تیار ہونے سے یقینی طور پر مرادآباد کی عوام اور خصوصی طور پر یہاں کے کاروباریوں کو سفر میں آسانی پیدا ہو گی اور وہ بیرونی ملک سفر کرنے کے لیے مرادآباد سے کنیکٹیڈ فلائٹ لے سکیں گے جس سے ان کے وقت کی بھی بچت ہوگی۔ فلحال مرادآباد سے کانپور اور لکھنو کے لیے اڑانے شروع کی جائیں گی۔
شہر کے مشہور ایکسپورٹر رئیس احمد نعیمی نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد کے کاروباریوں کو برسوں سے ایک ایئرپورٹ کی درکار تھی جس کا خواب آج پورا ہوا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے مرادآباد کے کاروباریوں کی جانب سے ایئرپورٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ مرادآباد کے کاروباری اس سلسلے میں دلی کے وزراء سے مل کر ایئرپورٹ بنانے کی مانگ کر چکے تھے اور کئی سال پہلے یہاں ایئرپورٹ بنانے کے لیے شروعات کی گئی تھی اور آج ہوائی اڈہ پوری طرح بن کر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔مرادآباد ہوائی اڈے کے افتتاح کو انہوں نے کاروباریوں کے لیے ایک اہم خوشی کا موقع بتایا اور انہوں نے مانگ کی کہ مرادآباد سے دلی کے لیے بھی جلدی ہی اڑان شروع کی جائے کیونکہ بیرونی ملک کے خریدار مرادآباد کا دورہ کرنے کے لیے دہلی سے ہی مراد آباد کا سفر طے کرتے ہیں۔
مرادآباد میں نئے ہوائی اڈے کا افتتاح کیا گیا - Moradabad airport
Moradabad Airport Inaugurated اتر پردیش کے صنعتی شہر مرادآباد میں ہوائی اڈے کا آج افتتاح کیا گیا۔ سالوں سے مرادآباد کے کاروباریوں کو ایک ہوائی اڈے کی درکار تھی جس سے آج ان کا یہ خواب پورا ہوا۔
Published : Mar 10, 2024, 7:35 PM IST