بیدر: بیدر کے حمیلہ پور گاؤں کے ائیر پرائمری اسکول کے فزیکل ٹیچر وجے کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل کے بچے کھیلوں میں دلچسپی کم لے رہے ہیں۔ اس کی اہم وجہ موبائل ہے ۔زمینی سطح پر کسی بھی جماعت کے بچوں میں کھیلوں کو لے کر دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔ ایک دور تھا مختلف جماعتوں کے بچے کھیلوں میں زیادہ دلچسپی لیتے تھے جس کی وجہ سے اسکول گاؤں اور ضلع کا نام روشن ہوتا تھا لیکن موجودہ دور میں اسکول اور کالج میں زیادہ تر بچے موبائل سے متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے بچوں مٰں موبائل کی لت لگ گئی ہے۔ وہ موبائل کی دنیا سے باہر آنا نہیں چاہتے ہیں۔ ان کی اسی عادت کی وجہ سے انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موبائل کے زیادہ استعمال سے ایک طرف ان کی آنکھوں پر اور ذہن پر اثر پڑ رہا ہے تو دوسری جانب وہ جسمانی طور پر کمزور بھی ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ میں کاروانِ اردو پروگرام کا انعقاد
وجے کمار نے والدین اور سرپرستوں سے کہا کہ اپنے بچوں کو صحت مند اور تندرست بنانے کے لیے اعلی تعلیم دلانے کے لیے سب سے پہلے بچوں کو صحت مند بنانے کی جانب فکر کریں کیونکہ جب بچہ صحت مند ہوگا، تندرست ہوگا تبھی وہ آگے تعلیم حاصل کرے گا۔