دہلی: نیشنلسٹ کانگرس پارٹی (شرد پوار خیمہ) سے اقلیتی شعبہ کے قومی صدر سید سراج مہدی نے آج قومی دارالحکومت دہلی کے تلک مارگ پر واقع ایران کلچر ہاؤس میں ایران کے سپریم لیڈر ایت اللہ سید علی خامنہ ای کہ نمائندے ایت اللہ مہدی مہدوی پور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان اور ان کے رفقا کی شہادت پر تعزیت پیش کی. اس موقع پر نوگاوا سادات کے سابق چیئرمین ندیم زیدی بھی موجود رہے.
بھارت اور ایران کے تعلقات پر انہوں نے کہا کہ ایران کی عوام ایران کے میڈیا اور خود رہبر معظم ایت اللہ سید علی خامنہ ای نے ہندوستان میں ایرانی صدر کی شہادت پر ایک روزہ قومی سوگ کے اقدام پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ روز شہادت سے لے کر ابھی تک جس طرح ہندوستان میں عوام کی جانب سے ہر روز تعزیتی اجلاس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے اس نے ہمارے غم کو کافی حد تک کم کرنے کی کوشش کی ہے.
اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے اقلیتی شعبہ کے قومی صدر سراج مہدی نے کہا کہ ایت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شخصیت ناقابل فراموش ہے انہوں نے جس طرح فلسطین کے مسئلے پر اقدامات کئے اج پوری دنیا ان کو یاد کر رہی ہے وہ ایک شجا و دلیر صدر تھے، اس دوران ایت اللہ مہدی مہدوی پور کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے ندیم زیدی نے کہا کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت ایک غمناک سانحہ ہے جس کی خبر نے ہمارے دلوں کو توڑ کر رکھ دیا اس موقع پر فاتحہ خوانی کر شہداء کی ارواح کو ایصال کیا گیا.
ایرانی صدر کی تعزیت کے لیے این سی پی رہنما نے مہدی مہدوی پور سے ملاقات کی - NCP leader met Mahdi Mahdavipour - NCP LEADER MET MAHDI MAHDAVIPOUR
NCP leader met Mahdi Mahdavipour ایت اللہ مہدی مہدوی پور نے شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ابراہیم رئیسی ایک ایسے صدر تھے جو عوام کے لیے ہر وقت میدان میں نظر آتے تھے۔
Published : Jun 2, 2024, 10:34 PM IST