ETV Bharat / state

نئی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، امدادی کارروائی جاری - Navi Mumbai Building Collapse - NAVI MUMBAI BUILDING COLLAPSE

مہاراشٹر کے نوی ممبئی علاقے میں تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی حالانکہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، البتہ ملبے میں ایک شخص کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس میں دو لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کی کارروائی جاری ہے۔

نئی ممبئی میں تین منزلہ عمارت گر گئی
نئی ممبئی میں تین منزلہ عمارت گر گئی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 11:57 AM IST

نئی ممبئی: ملک کے بیشتر حصوں میں بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں تو خراب ہوئی ہیں ساتھ ہی کچھ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ آسام میں سیلاب کی وجہ سے حالات خراب ہیں تو دوسری طرف کئی ریاستوں میں بارش کے پانی نے لوگوں کے لیے پریشانیاں پیدا کردی ہیں۔ مہاراشٹر کے بیشتر حصوں میں بھی گذشتہ کئی دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔

اس موسلا دھار بارش کے سبب نئی ممبئی میں ہفتہ کی صبح ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ خوش قسمتی یہ رہی کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ ملبے میں تین افراد دب گئے تھے جس میں دو لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک فرد ابھی بھی ملبے کے تلے دبا ہوا ہے۔ فی الحال یہاں پر ابھی راحت کا کام جاری ہے۔

عمارت منہدم یہ واقعہ نئی ممبئی کے بیلا پور کے قریب شہباز گاؤں میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا۔ راحت اور بچاؤ آپریشن کا کام بغیر کسی تاخیر کے شروع کردیا گیا۔ نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ عمارت کے ملبے تلے ایک شہری پھنسا ہوا ہے جس کو بچانے کا کام جاری ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ عمارت غیر قانونی تھی۔ اس عمارت میں 26 خاندان رہتے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمارت کے گرنے کے وقت صرف چند لوگ ہی اندر موجود تھے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت صرف 15 سے 16 سال پرانی تھی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ اس عمارت میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پھنسے دونوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ مقامی شہریوں سے ملنے والی جانکاری کے مطابق اندر ایک اور شخص کے پھنسے ہونے کا شبہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس غیر مجاز عمارت میں کل 26 خاندان رہائش پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.